Feedback submitted successfully!
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid Home Banner Slider
Minara Masjid
EN UR

About

Minara Masjid

Maula Ali Research Centre aims to acquire old Islamic manuscripts (Interpretations, Commentaries, Exegesis, etc.) of our ancestors from libraries across the world which have not been published; if published, they are no longer accessible, etc. and work upon its publication according to modern standards by carrying out research on the Arabic and Persian scripts, referencing, easy translation into multiple languages, mainly English, Hindi and Urdu, and lastly, printing and distributing it amongst the scholars, research experts, intellectuals and the entire Muslim Ummah.

EN UR

About

Maula Ali Research Centre

Maula Ali Research Centre aims to acquire old Islamic manuscripts (Interpretations, Commentaries, Exegesis, etc.) of our ancestors from libraries across the world which have not been published; if published, they are no longer accessible, etc. and work upon its publication according to modern standards by carrying out research on the Arabic and Persian scripts, referencing, easy translation into multiple languages, mainly English, Hindi and Urdu, and lastly, printing and distributing it amongst the scholars, research experts, intellectuals and the entire Muslim Ummah.

Maula Ali Research Centre
News & Events

جشنِ میلاد مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم

قرآن کے ساتھ ساتھ اہل بیت کا دامن تھامنا بھی ضروری ہے اس کے بغیرہدایت و نجات کا تصور نہیں کیا جا...

16 Jan 2025

Latest Articles
Discover Insights and Knowledge Meet Our Authors
عظمتِ غوث اعظم

عظمتِ غوث اعظم

حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ تیرہ (13) علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے۔ ایک جگہ علامہ عبدالوہاب شعرانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے مدرسہ عالیہ میں لوگ ان سے مختلف علوم و فنون پڑھا کرتے تھے۔ دوپہر سے پہلے اور بعد دونوں وقت آپ رحمۃ اللہ علیہ لوگوں کو تفسیر، حدیث، فقہ، کلام، اصول اور نحو پڑھاتے تھے اور ظہر کے بعد مختلف قراءتوں کے ساتھ قرآنِ مجید پڑھاتے تھے۔(الطبقات الکبریٰ للشعرانی،ج۱،ص۱۷۹)  بلادِ عجم سے ایک سوال آیا کہ ایک شخص نے تین طلاقوں کی قسم اس طور پر کھائی ہے کہ وہ اللّٰہ تعالٰی کی ایسی عبادت کرے گا کہ جس وقت وہ عبادت میں مشغول ہو تو لوگوں میں سے کوئی شخص بھی وہ عبادت نہ کررہا ہو، اگر وہ ایسا نہ کرسکا تو اس کی بیوی کو تین طلاقیں ہوجائیں، تو اس صورت میں کون سی عبادت کرنی چاہیے؟ اس سوال سے علماءِ عراق حیران اور ششد رہ گئے۔ اور اس مسئلہ کو انہوں نے حضور غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی خدمتِ اقدس میں پیش کیا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ کے فوراً اس کا جواب ارشاد فرمایا کہ وہ شخص مکۂ مکرمہ چلا جائے اور طواف کی جگہ صرف اپنے لئے خالی کرائے اور تنہا سات مرتبہ طواف کرکے اپنی قسم کو پورا کرے۔ اس شافی جواب سے علماءِ عراق کو نہایت ہی تعجب ہوا کیوں کہ وہ اس سوال کے جواب سے عاجز ہوگئے تھے۔(بہجۃ الاسرار، ص:226)  ایک مرتبہ حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ شُکر کیا ہوتا ہے؟ تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ شکر کی حقیقت یہ ہے کہ عاجزی کرتے ہوئے نعمت دینے والے کی نعمت کا اقرار ہو اور اسی طرح عاجزی کرتے ہوئے اللّٰہ تعالٰی کے احسان کو مانے اور اپنا یہ ذہن بنائے کہ شکر کرنے کا حق ادا نہیں پایا۔(بہجۃ الاسرار، ص:234) محبوب سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’جس شخص کا علم زیادہ ہو اسے چاہئے کہ خوفِ خدا اور عبادت بھی زیادہ کرے۔ علم کے مدعی! خوفِ خدا سے تیرا رونا کہاں ہے۔۔۔؟ تیرا ڈر اور وہشت کہاں ہے۔۔۔؟ گناہوں کا اقرار کہاں۔۔۔؟ رات اور دن عبادت میں ایک کردینا کہاں۔۔۔؟ نفس کو باادب بنانا اور الحب للہ والبغض للہ کہاں۔۔۔؟ تمہاری ہمت جبہ و دستار، کھانا، نکاح، دکان، خلقت کی محفل اور ان کا انس ہے، اپنی ان تمام چیزوں سے خود کو الگ کر۔ یہ چیزیں اگر تمہارے نصیب میں ہیں تو اپنے وقت پر مل جائیں گی اور تمہارا دل انتظار کی کوفت سے آرام پائے گا‘‘۔(فتح الربانی، صفحہ: 82) اخلاصِ عمل کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے حضور سیدنا غوث الاعظم قدس سرہ فرماتے ہیں: ’’تجھ پر افسوس! تو مشرک، منافق، بے دین، مرتد ہے۔ تجھ پر افسوس! ملمع کس کو دکھاتا ہے، جو آنکھوں کی خیانت اور سینے کے رازوں سے واقف ہے۔ تجھ پر افسوس! نماز میں کھڑا ہوکر اللہ اکبر کہتا ہے اور جھوٹ بھی بولتا ہے۔ تیرے دل میں مخلوق، اللہ سے بڑی ہے۔ اللہ کے سامنے توبہ کر۔ نیک عمل غیر کے لیے نہ کر اور نہ دنیا اور نہ آخرت کے لیے کر بلکہ خاص اللہ کی ذات کا ارادہ رکھ۔ ربانی پرورش کا حق ادا کر۔ تعریف اور صفتِ عطا اور بے عطا کے لیے عمل نہ کر۔ تجھ پر افسوس! تیرا رزق کم زیادہ نہ ہوگا، نیکی اور بدی کا تجھ پر حکم لگ چکا ہے، وہ ضرور آئے گی۔ جس چیز میں فراغت ہے، اس میں مشغول نہ ہو۔ اس کی عبادت میں لگا رہ، حرص کم، امید کو تاہ اور موت آنکھوں کے سامنے رکھ، ضرور نجات حاصل کرے گا۔ تمام احوال میں شریعت کی پابندی کر‘‘۔(فتح الربانی، صفحہ: 167) ایک اور مقام پرحضور غوث پاک فرماتے ہیں: ’’غیر اللہ کے پاس گلہ اور شکایت نہ کرو کیو ںکہ اس سے تم پر اور بلا بڑھے گی بلکہ خاموش اور ساکن اور گم ہو رہو۔ اس کے سامنے ثابت قدم رہو اور دیکھو کہ وہ تمہارے ساتھ اور تمہارے درمیان کیا کرتا ہے اور اس کے تصرفات پر اظہارِ خوشی کرو۔ اگر تم اس کے ساتھ اس طرح پیش آئو گے تو ضرور وحشت کو انسیت سے اور رنج و تنہائی کو خوشی سے بدل دے گا‘‘۔(فتح الربانی، صفحہ: 66)

  • Writer
  • Mazhar Husain Aleemi
'Azmat-e-Ghaus-e-A'zam

'Azmat-e-Ghaus-e-A'zam

Huzuur Ghaus Paak Rehmatullah ‘Alaih (13) ‘uluum me taqreer farmaaya karte the. Ek jagah ‘Allaama ‘Abdul Wahaab Sha’raani Rehmatullah ‘Alaih farmaate hain ki Huzuur Ghaus-e-A’zam Rehmatullah ‘Alaih ke madrasa ‘aaliya me log unse mukhtalif ‘uluum-o-funuun padha karte the. Dopehar se pehle aur ba’ad dono.n waqt aap Rehmatullah ‘Alaih logo.n ko Tafseer, Hadees, Fiqh, Kalaam, Usuul aur Nahw padhaate the aur Zuhr ke ba’ad mukhtalif qira-ato.n ke saath Quraan Majeed padhaate the. (At-Tabaqaat al-Kubra lil-Sha’raani, Jild: 1, Safha: 179) Bilaad-e-‘Ajam se ek sawaal aaya ke ek shakhs ne teen talaaqo.n ki qasam is taur par khaai hai ki woh Allah Ta’aala ki aisi ‘ibaadat karega ki jis waqt woh ‘ibaadat me mashghuul ho to logo.n me se koi shakhs bhi woh ‘ibaadat na kar raha ho, agar woh aisa na kar saka to uski beewi ko teen talaaqe.n ho jaae.n. To is suurat me kaunsi ‘ibaadat karni chaahiye? Is sawaal se ‘ulamaa-e-‘Iraq hairaan aur shashd reh gae. Aur is mas-ale ko unho.n ne Huzuur Ghaus-e-A’zam Rehmatullah ‘Alaih ki khidmat me pesh kiya to aap Rehmatullah ‘Alaih ne fauran iska jawaab irshaad farmaaya ki woh shakhs Makkah Mukarramah chala jaae aur tawaaf ki jagah sirf apne liye khaali karaae aur tanha saat martaba tawaaf karke apni qasam ko puura kare. Is shaafi jawaab se ‘ulamaa-e-‘Iraq ko nihaayat ta’ajjub hua kyu.nke woh is sawaal ke jawaab se ‘aajiz ho gae the. (Bahjat al-Asraar, Safha: 226) Ek martaba Huzuur Ghaus Paak Rehmatullah ‘Alaih se kisi ne puucha ke shukr kya hota hai? To aap Rehmatullah ‘Alaih ne irshaad farmaaya ke shukr ki haqeeqat ye hai kI ‘aajizi karte hue ne’mat dene waale ki ne’mat ka iqraar ho aur isi tarah ‘aajizi karte hue Allah Ta’aala ke ehsaan ko maane aur apna ye zehen banaae ki shukr karne ka haq ada nahi.n paaya. (Bahjat al-Asraar, Safha: 234) Mahbuub-e-Subhaani Sayyiduna Shaikh ‘Abdul Qaadir Jilaani Rehmatullah ‘Alaih farmaate hain: “Jis shakhs ka ‘ilm zyaada ho use chaahiye ki khauf-e-Khuda aur ‘ibaadat bhi zyaada kare. ‘Ilm ke mudda’i! Khauf-e-Khuda se tera rona kahaa.n hai…? Tera dar aur wehshat kahaa.n hai…? Gunaaho.n ka iqraar kahaa.n…? Raat aur din ‘ibaadat me ek kar dena kahaa.n…? Nafs ko ba-adab banaana aur al-hubbu lillaah wal-bughzu lillaah kahaa.n…? Tumhaari himmat jubba-o-dastaar, khaana, nikaah, dukaan, khalqat ki mehfil aur unka uns hai, apni in tamaam cheezo.n se khud ko alag kar. Ye cheeze.n agar tumhaare naseeb me hain to apne waqt par mil jaae.ngi aur tumhaara dil intezaar ki koft se aaraam paaega.” (Fath al-Rabbani, Safha: 82) Ikhlaas-e-‘amal ki ahmiyat ko waazeh karte hue Huzuur Sayyiduna Ghaus al-A’zam Quddisa Sirruhu farmaate hain: “Tujh par afsos! Tu mushrik, munaafiq, be deen, murtad hai. Tujh par afsos! Mulamma’ kis ko dikhaata hai, jo aankho.n ki khayaanat aur seene ke raazo.n se waaqif hai. Tujh par afsos! Namaaz me khada hokar Allahu Akbar kehta hai aur jhuut bhi bolta hai. Tere dil me makhlooq, Allah se badi hai. Allah ke saamne tauba kar. Nek ‘amal ghair ke liye na kar aur na duniya aur na aakhirat ke liye kar balki khaas Allah ki zaat ka iraada rakh. Rabbaani parwarish ka haq ada kar. Ta’reef aur sifat-e-‘ata aur be-‘ata ke liye ‘amal na kar. Tujh par afsos! Tera rizq kam zyaada na hoga, neki aur badi ka tujh par hukm lag chuka hai, woh zaruur aaegi. Jis cheez mein faraaghat hai, us mein mashghuul na ho. Us ki ‘ibaadat me laga reh, hirs kam, ummeed kotah aur maut aankho.n ke saamne rakh, zaruur najaat haasil karega. Tamaam ahwaal me shari’at ki paabandi kar.” (Fath Ae-Rabbaani, Safha: 167) Ek aur maqaam par Huzuur Ghaus Paak farmaate hain: “Ghair Allah ke paas gila aur shikaayat na karo kyu.nki is se tum par aur bala badhegi balki khaamosh aur saakin aur gam ho raho. Us ke saamne saabit qadam raho aur dekho ki woh tumhaare saath aur tumhaare darmiyaan kya karta hai aur us ke tasarrufaat par izhaar-e-khushi karo. Agar tum us ke saath is tarah pesh aaoge to zaruur wehshat ko unsiyat se aur ranj-o-tanhaai ko khushi se badal dega.” (Fath Ar-Rabbani, Safha: 66)

  • Writer
  • Mazhar Husain Aleemi
دنیا کا پوشیدہ پہیہ

دنیا کا پوشیدہ پہیہ

کردار:   مہائمی صاحب (دانشمند باپ) علی (7 سالہ بیٹا، تجسس بھرا) امِ علی (نرم دل ماں) راوی (پس منظر بیان کرنے والا)     ---   منظر 1: شام کا کمرہ   راوی: کمرے میں کتابوں کی خوشبو تھی، مہائمی صاحب ایک موٹی سی کتاب پڑھ رہے تھے۔ علی صوفے پر بیٹھا ٹیبلٹ پر گیم کھیل رہا تھا۔ اچانک وہ رک گیا اور ابو کی طرف دیکھنے لگا۔   علی:  ابو… ایک سوال پوچھوں؟   مہائمی صاحب: پوچھو بیٹا۔   علی: یہ دنیا کون چلا رہا ہے؟   راوی: مہائمی صاحب مسکرائے، کتاب بند کی اور علی کو پاس بٹھایا۔   مہائمی صاحب: بیٹا، دنیا کا اصل چلانے والا تو اللہ ہے… مگر دنیاوی طور پر طاقتور ملک، بڑے ادارے اور کمپنیاں دنیا کا پہیہ چلاتی ہیں۔   علی: کون سی کمپنیاں ابو؟   مہائمی صاحب: گوگل، یوٹیوب، ایمازون… یہ صرف چیزیں بیچتی نہیں، بلکہ ہماری زندگی کو قابو میں رکھتی ہیں۔   علی (حیرت سے): لیکن لوگ ان کی بات کیوں مانتے ہیں؟   مہائمی صاحب: کیوں کہ ان کے پاس پیسہ، طاقت اور سب سے بڑھ کر ہمارے بارے میں معلومات ہیں۔ یہ جانتے ہیں کہ ہمیں کون سی چیز پسند ہے اور کس چیز پر ہم وقت ضائع کریں گے۔     ---   منظر 2: الگورتھمز کا راز   راوی: مہائمی صاحب نے علی کے کان میں سرگوشی کی، جیسے کوئی بڑا راز بتا رہے ہوں۔   مہائمی صاحب: یہ سب جادوگر نہیں بیٹا، بلکہ یہ الگورتھم استعمال کرتے ہیں۔   علی: الگورتھم؟ وہ کیا ہوتا ہے ابو؟   مہائمی صاحب: جیسے تمہاری ماں کھانے کی ترکیب بناتی ہیں کہ کھانے میں کون سی چیز کتنی اور کب ڈالنی ہے ، بالکل اسی طرح الگورتھم بھی ترکیب ہے، مگر کمپیوٹر کے لیے۔ وہ کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ تمہیں کیا دکھانا ہے۔   علی: یعنی جب میں کارٹون دیکھتا ہوں تو یوٹیوب یاد رکھتا ہے؟   مہائمی صاحب: ہاں، اور اگلی بار تمہیں وہی دکھاتا ہے تاکہ تم زیادہ دیر دیکھتے رہو۔     ---   منظر 3: رشتوں کی دوری   راوی: مہائمی صاحب کے چہرے پر سنجیدگی آگئی، انہوں نے کتاب میز پر رکھ دی۔   مہائمی صاحب: بیٹا، یہی وجہ ہے کہ آج کے زمانے میں لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔   علی: کیسے ابو؟   مہائمی صاحب: جب بیٹا گھنٹوں فون پر رہتا ہے تو ابو سے بات کم ہو جاتی ہے۔ بیٹی سوشل میڈیا میں مصروف رہتی ہے تو امی کے ساتھ کچن میں بیٹھنے کا وقت نہیں ملتا۔ اور جب شوہر اور بیوی دونوں فون میں گم ہوں تو ایک دوسرے کو سننا بھول جاتے ہیں۔   امِ علی (کچن سے آتے ہوئے): ہاں علی، پچھلے ہفتے کھانے پر سب فون دیکھ رہے تھے، کسی نے بات ہی نہیں کی۔   راوی: کمرے میں خاموشی چھا گئی۔ علی نے آہستہ آہستہ اپنا ٹیبلٹ میز پر رکھ دیا۔     ---   منظر 4: حل اور عزم   مہائمی صاحب (نرمی سے): بیٹا، الگورتھمز کو ہم ختم نہیں کر سکتے، لیکن ان کے غلام بننے سے بچ سکتے ہیں۔ آج سے ایک اصول بنائیں گے — کھانے کے میز پر ہم فون نہیں لائیں گے، اور ہر ہفتے ایک دن صرف گھر والوں کے لیے ہوگا۔   علی (خوش ہو کر): واہ ابو! تو ہم ان الگورتھمز کے ماسٹر بن سکتے ہیں؟   مہائمی صاحب (مسکرا کر): ہاں بیٹا، جو انسان اپنے وقت اور دماغ پر قابو رکھ لے، وہ دنیا کے پہیے کا مالک ہے۔   راوی: اس رات کھانے کی میز سب نے کچھ خاص محسوس کیا ۔ اور علی نے پہلی بار باہر جا کر ستاروں کو دیکھا۔ وہ پہلے سے زیادہ روشن لگ رہے تھے — جیسے کہہ رہے ہوں:   "جو اپنے رشتے بچا لے، وہی اصل فاتح ہے۔"

  • Writer
  • Farooque Mahaimi
عید الاضحیٰ

عید الاضحیٰ

  عیدالاضحیٰ عید کیا ہے؟ ہمیں سب سے پہلے تو یہ جاننا چاہیے کہ عید کہتے کس کو ہیں،تو سنیے: عیدکا لفظ ’’عود ‘‘سے بنا ہے، عودکے معنی ہیں بار بار آنا ،کیوں کہ عید  بار بار آتی ہے اور ہر سال عید منایا جاتا  ہے اس لیے عید کو عید کہا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں دو طرح کی عید منائی جاتی ہے، ایک ’’عید الفطر‘‘  اور دوسری ’’عید الاضحیٰ‘‘۔ ’’عید الفطر‘‘ رمضان کے بعد جو عید آتی ہے اسے کہتے ہیں اور دس ذوالحجہ کو جو عید منائی جاتی ہے ،جس میں قربانی کی جاتی ہے، اسے عیدالاضحیٰ کہتے ہیں۔چوں کہ اس دن قربانی کی جاتی ہےاورکے زیادہ تر گھروں  میں بکروں  کی قربانی ہوتی ہے ، اس لیے ہندوستان   اور ان ملکوں میں جہاں اردو بولی جاتی ہےاس عید کو  ’’بکراعید‘‘ بھی کہتے ہیں۔ ’’عید الاضحیٰ‘‘ میں دو چیزیں ہوتی  ہیں ایک حج  کرنا اور دوسری اللہ  کی رضا اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لیے قربانی کرنا۔ قربانی کیا ہے؟ قربانی کا لفظ،’’ قربان‘‘ سے بنا ہے اور ’’قربان‘‘ قرب ‘‘سے ۔قرب کے معنی ہوتے ہیں نزدیکی۔اور اسلام میں قربانی کا مطلب یہ ہوتاہے کہ اپنی پسندیدہ چیز کو اللہ کی راہ میں نچھاور کرکے اللہ کا قرب حاصل کیا جائے۔ یعنی اگر کوئی خود کو اللہ تعالیٰ سے قریب کرنے کے لیے کوئی  بھی چیز  راہِ خدا میں خرچ کرے تو اسے قربانی کہا جائے گا۔ یعنی ہر مسلمان جب چاہے کوئی بھی چیز صدقہ کر کے قربانی  یعنی اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن اسلام میں قربانی ایک خاص معنی کے لیے  بھی بولا جاتا ہے۔اور وہ ہے دس ذوالحجہ کو اللہ کے نام  سےکسی جانور کو قربان کیا جائے۔یہ قربانی بڑی اہمیت رکھتی ہے،اس کا  اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تین دن قربانی کرنے کے لیے خاص کر دیا ہے،۱۰-۱۱-۱۲ – ذوالحجہ۔ اور ان دنوں میں  اللہ تعالیٰ کو دوسری تمام عبادتوں سے زیادہ قربانی کا عمل پسند ہے۔ یعنی اگر کوئی یہ کہے کہ ہم  ۳۰۰۰۰؍ہزار کا بکرا لانے کی بجائے ان روپیوں سے کسی غریب کی مدد کر دیں ،تو وہ اپنی سوچ میں بالکل غلطی پر ہے۔اس طرح کے صدقات کے لیے سال  کےباقی دن ہیں ،ان دنوں میں اس طرح کا صدقہ کرنا بہت مفید ہے اور اجر وثواب کا باعث ہے۔ ان دنوں میں کسی جانور کی قربانی کرنا ہی اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی آدمی قربانی نہ کر کے اس کی رقم صدقہ کردے تو قربانی سےبری الذمہ نہیں ہوگا ،بلکہ  اس پر قربانی واجب ہی رہے گی۔ قربانی کی ابتدا یوں تو قربانی کی ابتدا حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل سے ہوئی تھی، اس کا مختصر قصہ یہ ہے افزائش نسل کے لیے ہابیل کا نکاح قابیل کی بہن سے اور قابیل کا نکاح ہابیل کی بہن سے ہونا طے پایا تھا،چوں کہ قابیل کی بہن زیادہ خوب صورت تھی اس لیے قابیل کا دل اُس پر آ گیا، قابیل کے دل میں یہ لالچ پیدا ہوگئی کہ خود وہی اپنی بہن سے شادی کر لےاور ہابیل کی شادی اس  سے  نہ ہونے دے۔ یہ بات جب حضرت آدم علیہ السلام کو معلوم ہوئی تو انھوں نے  قابیلکو سمجھایا ،جب قابیل نہ ماناتواُن  دونوں سے کہا کہ اپنی اپنی قربانی پیش کروں جس کی قربانی اللہ تبارک و تعالیٰ قبول کرلے قابیل کی بہن کا نکاح اس کے ساتھ کر دیا جائے گا۔ اس وقت قربانی کا طریقہ یہ تھا کہ قربانی کا جانور بیچ میدان میں رکھ دیا جاتا تھا،جس کی قربانی قبول ہوناہوتی آسمان سے آگ آکر اسے جلا دیتی۔ حضرت آدم علیہ السلام کے حکم پر ہابیل اور قابیل دونوں نے اپنی اپنی قربانی کا جانور میدان میں کھڑا کردیا،آسمان سے آگ اتری اور اس نے ہابیل کی قربانی کو جلا دیا، اس کا صاف مطلب یہی تھا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہابیل کی قربانی قبول کرلی ہےاور قدرت نے یہ فیصلہ فرما دیا ہے کہ ہابیل  کا نکاح قابیل کی بہن سے ہوگا، مگر قابیل کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی،حسد کی آگ اس کے دل میں جوش مارنے لگی جس کا انجام یہ ہوا کہ  اس نے ہابیل کا قتل کردیا۔         یہ تھی روے زمین پر سب سے پہلی قربانی۔ اور سب سے  پہلا قتل بھی، جونفسانی شہوت کی وجہ سے پیش آئی۔ مذہب اسلام میں دسویں ذوالحجہ کو جو قربانی کی جاتی ہےوہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ اس کا مختصر قصہ یہ ہے ہیں:   حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عمر ۱۲۰؍ سال اور آپ کی بیوی کی عمر ۹۰؍ کی ہوگئی تھی، مگر ابھی تک حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کوئی اولاد نہ ہوئی تھی۔بڑی دعا اور گریہ و زاری کے بعد اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام  کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی صورت میں ایک نیک فرزند عطا فرمایا، جب حضرت اسماعیل علیہ السلام  کچھ بڑے ہو  گئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے اسماعیل کو ذبح کر رہے ہیں۔ نبی کا خواب سچا ہوتا ہے،لہذا حضرت ابراہیم علیہ السلام  سمجھ گئےکہ اللہ تبارک وتعالیٰان کے بیٹے اسماعیل کی قربانی چاہتا ہے۔  آپ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو بتاتے ہیں: ’’ بیٹا میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں تمھیں ذبح کررہا ہوں۔‘‘  سعادت مند بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام یہ  سنتے ہی سمجھ جاتے ہیں کہ رب کی مشیت کیا ہے،لہذا اپنے والدِ بزرگ وار سے عرض کرتے  ہیں ۔ ’’ابا حضور اور اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو جو حکم دے رہا ہے آپ اسے کرگزریں ،ان شاء اللہ تعالیٰ آپ مجھے صابر پائیں گے۔‘‘ اب حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسماعیل علیہ السلام کو لے جاتے ہیں ذبح کرنے کے لیے، سنا آپ نے ؟ ایک باپ اپنے بیٹے کو صرف اور صرف رب کی رضا حاصل کرنے کے لیےذبح کرنے لے جارہا ہے،حضرت اسماعیل علیہ السلام اپنے والدِ بزرگ وار سے عرض کرتے ہیں: ’’ابا حضور آپ اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیجیے،کہیں ایسا نہ ہو کہ میرا چہرا دیکھ  کرآپ کوترس آجائے،آپ کی محبت جاگ جائے اور آپ اللہ تعالیٰ کے حکم کی بجا آوری نہ کرسکیں۔‘‘ ابھی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی  عمربہت زیادہ نہیں ہوئی ہے،مگر باپ کا ادب کس طرح  کر رہے ہیں،کہیں باپ رب تعالیٰ کے حضور رُسوا نہ ہوجائے، یہی سوچ کر خود ذبح ہونے کے لیے تیار ہوگئے۔ سوچنے کی بات ہےکہ کیا اطاعتِ والدین کی کوئی اور ایسی مثال پیش کی جاسکتی ہے؟ علامہ اقبال نے کیا ہی خوب کہا ہے :                             ع یہ  فیضان نظر تھا  یا کہ مکتب کی کرامت تھی سکھائے کس نے اسماعیل کوآداب فرزندی آج ہمارا کیا حال ہے؟ہم اپنے والد کی ایک بات سننے کو تیار نہیں ہیں،اگر باپ کوئی نصیحت کرتا ہےتو چہرے ناراضگی کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں،دوستوں سے تو ہنس بول کر رہتے ہیں، مگر والدین سے کٹے کٹے گھومتے ہیں،محض اس لیے کہ ان بیوی خوش رہے اپنے والد کو الٹا جواب دینا شروع کر دیتے ہیں،کچھ تو والدین کو ڈانٹ دیتے ہیں،کچھ تو اتنے بے غیرت ہوتے ہیں کہ انھیں مار بیٹھتے ہیں،کئی ایسے بھی ہوتے ہیں جو انھیں گھر سے بھی نکال دیتے ہیں۔ ہائے افسوس!!! جن والدین کے سامنے ’’اُف‘‘ کہنے کی بھی اجازت اللہ تعالیٰ نے نہیں دی ہے،ہمارا نوجوان طبقہ  ان کے ساتھ کس قدر غیر مہذب برتاو کر رہا ہے۔ ہمیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اس واقعے سے سبق لینا چاہیے،اور اگر یہ کہا جائے کہ ہر سال عید ہمیں اپنے والدین کی عظمت و رفعت کا پتہ بتانے آتی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ خیر ،تو میں کہہ رہا تھا: حضرت اسماعیل علیہ السلام کے یہ کہنے کے بعد کہ ’’ابو آپ اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیجیے۔‘‘حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو پیشانی کے بل لٹا دیتے ہیں تاکہ بیٹے کا چہرہ دیکھ کر حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے اس عظیم قربانی  کی ادائیگی سے پیچھے نہ رہ جائیں ، اُدھر حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تبارک و تعالیٰ کا نام لے کر چھری چلاتے ہیں ،اِدھر اللہ تبارک وتعالیٰ فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ جنت سے ایک دنبہ لے جاکر اسماعیل کی جگہ پر رکھ دو، چھری چلتی ہے  مگر اسماعیل کے بدلے  جنّتی دنبہ ذبح ہو جاتا ہے ، بےقرار باپ جب آنکھوں سے پٹی کھولتا ہے کہ دیکھیں اس کے بچے کا کیا حال ہوا،ا تو دیکھتے ہیں کہ اسماعیل دور کھڑے مسکرا رہے ہیں اور اورایک دنبہ  ان کی جگہ پر ذبح ہو گیا ہے، رب تبارک و تعالیٰ ان سے فرماتا ہے ہے کہ ابراہیم تو نے اپنا خواب سچ کر دکھایا۔ اسلام میں حضرت اس ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم سنت کو برقرار رکھا گیا ہے اور دس ذوالحجہ کو ہر مسلمان جو عقل والا ہو اور ضرورت سے زیادہ اتنا مال رکھتا ہوں جس کی قیمت ساڑھے سات تولہ سونا اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچتی ہو تو اس پر قربانی واجب ہے۔ جون 2025ء میں اگر کسی کے پاس 65 سے 70 ہزارر وپے یا اس کی مقدار کوئی چیز ہو جو حاجت اصلیہ سے یعنی ضرورت سے زیادہ ہو تو اس پر قربانی واجب ہے۔ قربانی کا پیغام اسلام میں جو بھی تہوار  ہے ان میں غریبوں کی مدد کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے، دیکھیے رمضان میں لوگ زکاۃ دیتے ہیں ،صدقۂ فطردیتے ہیں؛ تاکہ غریبوں ،مسکینوں ، حاجت مندوں کی مدد ہوجائے اور وہ اپنے بال بچوں کے لیے کپڑے راشن وغیرہ خرید سکیں، اسی طرح  عید الاضحیٰ یعنی بکرا عید   کے موقع پر بھی اسلام نے غریبوں کو فائدہ پہنچانے کی تلقین کی  ہے؛ لہذا شریعت کا یہ مسئلہ ہے کہ جس جانور کی قربانی آپ کرتے ہیں، آپ اس کے تین حصے کریں، ایک حصے کو آپ خود رکھیں، ایک حصہ اپنے رشتے داروں کو دیں، اور ایک حصہ  غریبوں،مسکینوں  کو دیں ۔  یہ اور بات ہے کہ اگر کوئی پورا کا پورا گوشت خود رکھنا چاہے تو وہ رکھ سکتا ہے ، مگر بہتر ومستحب اور ثواب اس میں ہے کہ وہ تین حصے کرکے ایک حصہ خود اپنے لیے رکھے ،باقی دو حصوں کو وہ تقسیم کردے ،ایک حصہ اپنے رشتے داروں کو اور ایک حصہ غریبوں مسکینوں کو۔  قربانی  کا یہی پیغام ہےکہ قربانی کامفہوم ذہن میں رکھ کر اپنی پسندیدہ چیز راہِ خدا میں خرچ کرتا رہے،غریبوں کی مدد کرتا رہے، بے سہاروں کا سہارا بنتا رہے،یتیموں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیرتا رہے تاکہ اسے   رب کا قرب حاصل ہوجائے ۔ حج کیا ہے؟ مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 سے 12 تاریخ  کو سعودی عرب کے شہر مکۂ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہو کر وہاں جو مخصوص عبادت(مثلاً میدان عرفات میں قیام کرنا، خانۂ کعبہ کا طواف کرنا،صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا،شیطان کو کنکریاں مارنا،سر کے بال چھلانا وغیرہ) انجام دیتے ہیں، اس مجموعۂ عبادات کو حج کہتے ہیں۔     حدیث شریف میں ہے: اسلام کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے، لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ کی گواہی دینا ، نماز قائم کرنا ، زكاة دينا ، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ (صحیح بخاری،حدیث نمبر:۸) یعنی حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون ہے،حج مالی عبادت بھی ہے اور جسمانی عبادت بھی ،یعنی حج میں مال بھی صرف ہوتا ہے اور بدن سے عبادت بھی کی جاتی ہے ۔جب کہ نماز وروزہ صرف جسمانی عبادت اور زکاۃ صرف مالی عبادت ہے۔ حج پوری زندگی میں ایک بار فرض ہے یعنی ہر وہ مسلمان جو عاقل ہو، بالغ ہو،  آزاد ہواور حج  کرنے کی قدرت بھی رکھتا ہو،ساتھ ہی ساتھ اس کے پاس  اتنا مال بھی ہو جو حج کے اخراجات کےلیے کافی ہو،اوراس کی غیر موجودگی میں  اس کے بال بچوں کی کفالت کے لیے بھی کافی ہو۔ از قلم : فاروق خاں مہائمی مصباحی  

  • Writer
  • Farooque Mahaimi
مطالعہ کی اہمیت

مطالعہ کی اہمیت

مطالعہ کی اہمیت محمد آصف رضا اشرفی (متعلم جامعہ غوثیہ نجم العلوم ،ممبئی) علم ایک نایاب دولت ہے، جوانسان کی امتیازی  و بنیادی ضرورت ہے، جس کے ذریعہ انسان خدا کی شناخت کرتا ہے، راہ مستقیم کو پاتا ہے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتاہے۔     علم کی فضیلت کا اس سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ اللہ رب العزت نے آغازِ وحی میں سب سے پہلا لفظ جو نبی پاک ﷺ کے قلب اطہر پر نازل فرمایا، وہ ﴿اقْرَأْ﴾ تھا،یعنی اس آیت کے ذریعہ اللہ رب العزت انسانوں کو تعلیم کے زیور سے اپنی زندگی کو آراستہ کرنے کا حکم دے رہا ہے۔     اللہ رب العزت اور اس کے رسول ﷺ نے علم کو دنیا کی سب سے بہتر چیز قراردیا ہے، یہاں تک کہ ذکر و اذکار سے بھی، اس لیے کہ ایک عالم سو عابدوں سے افضل ہے، کیوں کہ عابد صرف اپنی دنیا و آخرت کوسنوارتا ہے، مگر ایک عالم اپنے ساتھ دوسروں کو بھی راہ مستقیم پر گامزن کرتا ہے، خود بھی شریعت کی پاسداری کرتا ہے، دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتاہے۔     علم میں اضافہ اسی وقت ہو سکتاہے، جب کہ مطالعہ ہو، کیوں کہ مطالعہ ہی فکر و دانش کی پہلی سیڑھی ہے، جو انسان کو دین و دنیا کی بلندیوں پر فائز کرتا ہے اور تعلیم علم اور وسعتوں میں اضافہ کرتا ہے ۔     مطالعۂ کتب علم حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے، کیوں کہ وسیع ودقیق مطالعہ کے ذریعہ انسان علم میں تکمیل فہم کو حاصل کر سکتا ہے، جس طرح بغیر غذا کے جسم کم زور ہو جاتا ہے، اسی طرح بغیر مطالعہ کے عقل و شعور میں کمی واقع ہوتی ہے، ہر انسان کو چاہیے کہ مطالعہ کی عادت بنائے اور کتاب کو سمجھنے کی قوت وصلاحیت پید ا کرے۔     کیوں کہ جو بھی طالب علم استاذ کے پڑھانے سے پہلے کتاب میں غور و فکر کرتا ہے، استاذ کا پڑھایا ہوا، اس کے دل و دماغ میں محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کے ذہنی طاقت میں اضافہ ہو تا ہے، پھر دھیرے دھیرے اس محنت کا نتیجہ یہ ملتا ہے کہ اس کے ذہنی طاقت میں اس قدر اضافہ ہوتا ہے کہ کامیابی اس کے قدم چومتی ہے ۔     مطالعہ کرنے کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، کیوں کہ مطالعہ کا جو مقصد ہے، وہ ان کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ہے : (۱) مطالعہ کرنے کے لیے ایسی نشست گاہ تلاش کریں، جہاں نہ کوئی شور وغل ہو اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہو، جو آپ کے ذہن کو منتشر کرے۔ (۲) جس کتاب کو پڑھیں، اس پر مکمل توجہ ہو ۔ (۳) شکم سیر ہو کر ہرگز مطالعہ نہ کریں ۔ (۴) زمین یا چٹائی وغیر ہ پر بیٹھ کر مطالعہ کریں، ٹیک لگا کر ہرگز مطالعہ نہ کریں ۔ (۵) جس کتاب کو پڑھنا ہو، اس کا مکمل طور پر جائزہ لیں، ایسانہ ہو کہ تھوڑا شروع سے پڑھیں اور تھوڑا آخر سے ۔     (۶) دوران ِمطالعہ کاپی قلم اپنے پاس رکھیں ،تاکہ نئے الفاظ اور مؤثر جملے اپنی کاپی میں اتار سکیں، ایسا کرنے سے کچھ ہی عرصہ میں آپ کے پا س بہت سا نیا مواد جمع ہوجائے گا، جو آپ کی تحریر کو کامیاب بنانے میں آپ کی مدد دے گا ۔     بے شمار ایسے بزرگ گزے ہیں، جنھوں نے مطالعہ کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیا تھا، جس کا اندازہ ان کی تصانیف سے لگا یا جاسکتا ہے اور وہ اسی کتب بینی کی وجہ سے عالمِ اسلام میں مثل قمر چمک اٹھے۔     امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے جلیل القدر شاگرد امام مزنی فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے استاذکی کتاب الرسالہ کا پچاس مرتبہ مطالعہ کیا، آپ خود ناقل ہیں کہتے ہیں کہ ہر مرتبہ کے مطالعہ سے نئے نئے فوائد حاصل ہوتے گئے۔     علامہ ابن جوزی فرماتے ہیں کہ: ’’میری طبیعت کتابوں کے مطالعہ سے کسی طرح سیر نہیں ہوتی، جب میری نظر کسی نئی پر پڑتی، مجھے ایسا لگتا کہ میرے ہاتھ کوئی نیا خزانہ لگ گیا ہے‘‘۔     آپ فرماتے ہیں کہ: ’’اگر میں یہ کہوں کہ میں نے طالب علمی میں بیس ہزار کتابوں کا مطالعہ کیا تو بہت زیادہ معلوم ہوگا‘‘۔     آپ فرماتے ہیں کہ: ’’مجھے ان کتابوں کے مطالعہ سے سلف کے حالات، ان کے اخلاق وکردار اور ان کی عالی ہمتی، قوت حافظہ اور علوم ِنادرہ کا اتناعلم حاصل ہوا، جو ان کتابوں کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا تھا‘‘۔     آپ مزید فرماتے ہیں: ’’میں نے مدرسۂ نظامیہ کے پورے کتب خانے کا مطالعہ کیا، جس میں تقریباً چھ ہزار کتابیں تھیں‘‘۔     اسی طرح بغداد کے مشہور کتب خانے میں کتب حنفیہ، کتب عبدالوہاب، کتب الحمیدیہ اور کتب ابو محمد جتنے کتب خانے میری دسترس میں تھے، میں نے سبھی کا مطالعہ کر ڈالا۔     ہمارے اسلاف ِکرام کو علم سیکھنے کا اس قدرشوق تھا، با وجودیہ کہ ان کے پاس نہ لائٹ تھی، نہ ہی شکم سیر ہوکر کھانا میسر تھا، نہ ہی دیگر ضروریات کی چیزیں مہیا تھی، پھر بھی انھوں نے اپنے شب وروز کو مطالعہ میں صرف کردیا۔      مگر افسوس !آج ہم میں مطالعہ کا شوق بالکل ختم ہو گیا، ہر قسم کی سہولت دستیاب ہونے کے باوجود ہم کتب بینی سے بہت دور نظر آتے ہیں، اس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے وقت کو لغو کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں اور ہمارے یہاں وقت کی بے قدری کثرت سے ہوتی ہے، کاش کہ ہم میں بھی مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا ہو جائے۔     دعا ہےکہ مولیٰ کریم یہ سطور ہمارے جمود کو توڑ دے اور ہم سبھی مطالعہ کو حرز جاں بنا لیں۔ n n

  • Writer

  • Deprecated: mb_strimwidth(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home/hkxhmqn0p94j/public_html/minaramasjid.com/index.php on line 417
مسائل قربانی

مسائل قربانی

مسائل قربانی  ’’قربانی‘‘ مخصوص جانور کا مخصوص دن میں بہ نیت قربانی ذبح کرنا قربانی ہے، کبھی اس جانور کو بھی أضحیہ اور قربانی کہتے ہیں، جو ذبح کیا جاتا ہے ۔  مسئلہ : ایک شخص صاحب نصاب ہے، مگر ایامِ قربانی گزر گئے اور وہ قربانی نہیں کر سکا، اس کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے ؟ جواب : شخص مذکورہ اگر قربانی کا جانور خرید چکا تھا تو اسی کو صدقہ کر دے اور اگر نہیں خریدا تھا تو ایک بکری کی قیمت صدقہ کرنا اس پر واجب ہے، ایسا نہ کرے گاتو گنہگار ہوگا۔[رد المختار، جلد پنجم، ص: ۲۰۴ ] مسئلہ : ایک شخص ایسا ہے، جس کے پاس اتنا مال نہیں ہے کہ نصاب کو پہنچ سکے، لیکن اس کی کھیتی کی زمین اتنی ہے کہ اگر اس کو بیچ ڈالے تو نصاب سے کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے، ایسے شخص کو مالکِ نصاب سمجھا جائے گا یا نہیں؟ اس پر زکات یا قربانی واجب ہے یا نہیں ؟ جواب ـ ـ : جس شخص کے پاس کھیتی کی زمین اتنی ہے کہ اگر اسے بیچ ڈالے تو نصاب سے کئی گنا زیادہ ہو جائے گا تو وہ شخص مالک نصاب ہے، اس پر قربانی واجب ہے ۔  مسئلہ : ہندہ نے قربانی کے لیے ایک گاے خریدی تھی، قربانی کے قبل بچہ دے دی، ہندہ نے گاے کی قربانی کر دی اور بچہ کو اگلے سال قربانی کے لیے رکھ لیا ، کیا ایسا ہو سکتا ہے ؟ جواب : اس بچے کو گاے کے ساتھ زندہ صدقہ کر دے، یعنی کسی فقیر مسلم کو دے دے۔ [ہندیہ ] یہاں سے ظاہر ہے کہ سال آئندہ کہ قربانی اسے ذبح کرنے سے ادا نہ ہو گی، بلکہ دوسرے جانور کی قربانی لازم ہو گی اور اسے یعنی اس مذبوح کو صدقہ کرنا لازم ہو گا اور ذبح سے جس قدر قیمت میں کمی ہوئی، اس کا تاوان بھی دینا ہو گا ۔  مسئلہ : قربانی واجب ہونے کی چار شرائط یہ ہیں: (۱) اسلام (۲) اقامت (۳) توانگری(۴) حریت۔ مسئلہ : مسافر پر قربانی واجب نہیں، مگر نفل کے طور پر کرے تو کر سکتاہے، ثواب پائے گا، حج کرنے والے جو مسافر ہوں، ان پر قربانی واجب نہیں اور مقیم ہو تو واجب ہے، جیسے کہ مکہ کے رہنے والے حج کریں، چوں کہ یہ مسافر نہیں ہیں، ان پر واجب ہے ۔  مسئلہ : شرائط کا پورے وقت میں پایا جانا ضروری نہیں، بلکہ قربانی کے لیے جووقت مقرر ہے، اس کے کسی حصہ میں شرائط کا پایا جانا وجوب کے لیے کافی ہے، مثلاً ایک شخص ابتداے وقت قربانی میں کافر تھا، پھر مسلمان ہوگیا اور ابھی قربانی کا وقت باقی ہے، اس پر قربانی واجب ہے، جب کہ دوسرے شرائط بھی پائے جائیں ۔  مسئلہ : قربانی واجب ہونے کا سبب وقت ہے، جب وقت آیا اور شرائط وجوب پائے گئے، قربانی واجب ہوگئی اور اس کا رکن ان مخصوص جانوروں میں سےکسی کو قربانی کی نیت سےذبح کرنا ہے، قربانی کی نیت سے دوسرے جانور مثلاً مرغ کو ذبح کرنا ناجائز ہے ۔  مسئلہ : ایک شخص کے یہاں دو سو درہم تھے، سال پورا ہوا، ان میں سے پانچ درہم زکات میں دے دیا، ایک سو پچانوے باقی رہے، اب قربانی کا دن آیا تو قربانی واجب ہے اور اگر اپنی ضروریات میں خرچ کرتا تو قربانی نہ ہوتی ۔  مسئلہ : بالغ لڑکوں یا بی بی کی طرف سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو ان سے اجازت حاصل کرے، بغیر ان کے کہے اگر کر دی تو ان کی طرف سے واجب ادا نہ ہوا اور نابالغ کی طرف سے اگر چہ واجب نہیں ہے، مگر کر دینا بہتر ہے ۔  مسئلہ: قربانی کے وقت قربانی کرنا ہی لازم ہے، کوئی دوسری چیز اس کے قائم مقام نہیں ہو سکتی، مثلا بجاے قربانی اس نے بکری، یا اس کی قیمت صدقہ کر دی، یہ نہ کافی ہے، اس میں نیابت ہوسکتی ہے، یعنی خود کرنا ضروری نہیں، بلکہ دوسرے کو اجازت دے دی، اس نے کر دی، یہ ہو سکتا ہے۔  مسئلہ : شرکت میں گاے کی قربانی ہوئی تو ضروری ہے کہ گوشت وزن کر کے تقسیم کیا جائے، اندازہ سے تقسیم نہ ہو، کیوں کہ ہو سکتا ہے، کسی کو زائد یا کم ملے اور یہ نا جائز ہے۔     یہاں یہ خیال نہ کیا جائے کہ کم و بیش ہو گا تو ہر ایک اس کو دوسرے کے لیے جائز کر دے گا، کہہ دے گا کہ اگر زائد پہنچ گیا ہے تو معاف کیا کہ یہاں عدم جواز حق شرع ہے اور ان کو اس کے معاف کرنے کا حق نہیں ۔ مسئلہ : قربانی کے دن گزر گئے اور اس نے قربانی نہیں کی اور جانور یا اس کی قیمت کا صدقہ بھی نہیں کیا، یہاں تک کہ دوسری عید الاضحی آگئی، اب یہ چاہتاہے کہ سال گزشتہ کی قربانی کی قضا اس سال کر لے، یہ نہیں ہو سکتا، بلکہ اب بھی وہی حکم ہے کہ جانور یا اس کی قیمت صدقہ کرے۔  مسئلہ : جس جانور کی قربانی واجب تھی، ایام نحر گزرنے کے بعد اسے بیچ ڈالا تو ثمن کا صدقہ کرنا واجب ہے۔ مسئلہ : شہر میں قربانی کی جائے تو شرط یہ ہے کہ نماز ہو چکے، لہٰذا نماز عید سے پہلے شہر میں قربانی نہیں ہو سکتی اور دیہات میں کیوں کہ نمازِ عید نہیں ہے، یہاں طلوع فجر سے ہی قربانی ہو سکتی ہے اور دیہات میں بہتر یہ کہ بعد طلوع آفتاب قربانی کی جائے اور شہر میں بہتر یہ ہے کہ عید کا خطبہ ہو چکنے کے بعد قربانی کی جائے ۔ مسئلہ ـ : اگر شہر میں متعدد جگہ عید کی نماز ہو تی ہو تو پہلی جگہ نماز ہو چکنے کے بعد قربانی جائز ہے، یعنی یہ ضروری نہیں کہ عید گاہ میں نماز ہو جائے، جب ہی قربانی کی جائے، بلکہ کسی مسجد میں ہو گئی اور عید گاہ میں نہ ہوئی، جب بھی ہو سکتی ہے ۔  قربانی کے جانور کے احکام  مسئلہ : قربانی کے جانور تین قسم کے ہیں: (۱)اونٹ (۲) گاے (۳) بکری۔ ہر قسم میں اس کی جتنی نوعیں ہیں، سب داخل ہیں، نر اور مادہ، خصی اور غیر خصی سب کا ایک حکم ہے، یعنی سب کی قربانی ہو سکتی ہے، بھینس گاے میں شمار ہے، اس کی بھی قربانی ہو سکتی ہے، بھیڑ اور دنبہ بکری میں داخل ہے، ان کی بھی قربانی ہو سکتی ہے ۔ مسئلہ : قربانی کے جانور کی عمر یہ ہو نی چاہیے: اونٹ پانچ سال کا، گاے دوسال کی، بکری ایک سال کی، اس سے عمر کم ہے تو قربانی جائز نہیں، زیادہ ہو تو جائز ہے، بلکہ افضل ہے ۔ ہاں! دنبہ یا بھیڑکا چھ ماہ کا بچہ اگر اتنا بڑا ہو کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کامعلوم ہو تا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔ مسئلہ : جس کے دانت نہ ہوں، جس کے تھن کٹے ہوں، یا خشک ہوں، اس کی قربانی ناجائز ہے، بکری میں ایک کا خشک ہو نا نا جائز ہے اور گاے اور بھینس میں دو خشک ہوں تو ناجائز ہے، جس کی ناک کٹی ہو، یا علاج کے ذریعہ اس کا دودھ خشک کر دیا ہو اور خنثی جانور یعنی جس میں نر ومادہ دونوں کی علامتیں ہوں اور جلالہ جو صرف غلیظ کھاتا ہو، ان سب کی قربانی نا جائز ہے ۔ مسئلہ : قربانی کرتے وقت جانور اچھلا کودا، جس کی وجہ سے عیب پیدا ہو گیا، یہ عیب مضر نہیں، یعنی قربانی ہو جائے گی ۔  مسئلہ : بھیڑ یا دنبہ کی اُون کاٹ لی گئی ہو،اس کی قربانی جائز ہے اور جس جانور کا ایک پائوں کاٹ لیا گیا ہو، اس کی قربانی نا جائز ہے ۔   

  • Writer

  • Deprecated: mb_strimwidth(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home/hkxhmqn0p94j/public_html/minaramasjid.com/index.php on line 417
فلسفۂ قربانی از: اختر رضا نوری

فلسفۂ قربانی از: اختر رضا نوری

فلسفۂ قربانی از: اختر رضا نوری الحمد لولیہ، والصلاۃ والسلام علی حبیبہ، وعلی آلہ، وصحبہ، ومحبیہ، ومتبعیہ.     اما بعد!     ’’قربانی‘‘ یہ اردوکا لفظ ہے، جس کا معنی ہے، وہ جانور جو خدا کی راہ میں ذبح کیا جائے، اِس کو عربی زبان میں ’’قربان‘‘کہتے ہیں۔لفظِ ’’قربان‘‘ قرب سے بنا ہے، جس کا معنی ہے قریب ہونا، بے شک قربانی اللہ عزوجل سے قریب ہونے کا ذریعہ ہے ۔     مشکاۃ شریف (جلد اول، ص: ۱۲۸) میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺکے صحابہ نے عرض کی:     ’’يَا رَسُولَ اللهِ، مَا هَذِهِ الأَضَاحِيُّ؟‘‘     قَالَ: ’’سُنَّةُ أَبِيْكُمْ إِبْرَاهِيمَ‘‘.     قَالُوا: ’’فَمَا لَنَا فِيْهَا يَا رَسُولَ اللہِ؟‘‘     قَالَ: ’’بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةٌ‘‘.     قَالُوا: ’’فَالصُّوفُ؟ يَا رَسُولَ اللہِ؟‘‘     قَالَ: ’’بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ حَسَنَةٌ‘‘.     ترجمہ: ’’یا رسول اللہ! یہ قربانیاں کیا ہے ؟     آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمھارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔     انھوںنے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ ﷺ! ہمارے لیے اس میں کیا ہے ؟‘‘     آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر بال کے برابر نیکی‘‘۔     صحابہ نے عرض کیا: ’’بھیڑ کے بال ؟‘‘     آ پ نے فرمایا: ’’بھیڑ کے ہر بال کے برابر نیکی ہے۔     یادرکھیں! عبادت کی کئی قسمیں ہیں، اُن سے ایک قسم عبادت مالی ہے، پھر اِس عبادتِ مالی کی دو قسمیں ہیں:     (۱) بطریق تملیک (یعنی: اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کسی کو کوئی چیز دے دینا ): جیسے صدقہ وزکات۔     (۲) بطریق اِتلاف (یعنی: اللہ کی رضا کے لیے کسی چیز کو ہلاک کر دینا ): جیسے غلام آزاد کرنا۔     قربانی ایسی عظیم عبادت ہے، جس میں یہ دونوں باتیں پائی جاتی ہیں، اِس میں جانور کا خون بہایا جاتا ہے، یہ اتلاف ہے اور اِس کے گوشت کو صدقہ کیا جاتا ہے، یہ تملیک ہے۔     یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے، کیا قربانی صرف اُمت محمدیہ ﷺپر واجب ہوئی ہے؟ یا پہلے جو امتیں تھیں، اُن پر بھی واجب تھی؟     اِس کو قرآن پاک سے سمجھتے ہیں، اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے:      ﴿وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ﴾. [سورۂ حج: ۳۴)     ترجمہ کنزلایمان: ’’اور ہر اُمت کے لیے ہم نے ایک قربا نی مقر ر فرمائی کہ اللہ کا نام لے، اُس کے دیے ہوئے بے زبان چوپایوں پر، تمھارا معبود ایک معبود ہے‘‘۔     اس آیتِ کریمہ سے پتہ چلا کہ ہر اُمت کے لیے ابتداے آدمیت سے آج تک، بلکہ تا قیامت جتنے بھی اہلِ ایمان ہوئے، یا ہوں گے، یہ عبادت ہر شریعت میں، ہر امت پر واجب کی گئی، تاکہ اہل ایمان اپنے علاقوں میں اللہ تعالیٰ کے حلال کیے ہوئے چوپایوں کو اس کے نام پر ذبح کریں۔     وَلِكُلِّ أُمَّةٍ سے اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی امت حکم قربانی سے بری نہیں ہے، اگر چہ قربا نی کی تاریخیں اور طریقے ہر شریعت میں مختلف ہوتی رہی ہیں۔     سابقہ شرائع اور شریعت محمدیہ میں قربانی کی ادائیگی میں دوبنیادی فرق ہیں، ایک یہ کہ پہلی امتیں قربا نی کے گوشت کو کھا نہیں سکتی تھیں، بس جانور پر چھری چلائی اور کسی اونچی پہاڑی پر جانور کو مع کھا ل رکھ دیا کرتے، ذبحِ مقبول کو آگ کھا جاتی اور نا مقبول پڑی رہتی، سڑتی گلتی رہتی، یہاں تک کہ درندہ جانور بھی اسے نہ کھا تے۔     مگر اللہ رب العزت نے اُمت محمدیہ پریہ انعامِ عظیم فرمایاکہ جب کوئی سچے دل سے خالصا لوجہ اللہ جانور ذبح کرتا ہے، اس جانور کا خون زمین پر گرے، اس سے پہلے اللہ رب العزت اس کی قربا نی قبول فرما لیتا ہے۔     یہ بھی اللہ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے قربانی کے گوشت کو کھانےکی اجازت فرمائی ہے۔     لہٰذامسلمانوں کو چاہیے کہ صدق دل سے اللہ کی رضا کے لیے قربانی کریں، کیوں کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں، نہ ان کے خون پہنچتے ہیں، اگر کوئی چیز پہنچتی ہے، وہ تقوی اور خلوص نیت ہے۔      اللہ رب العزت قرآن مقدس میں ارشاد فرماتا ہے:     ﴿لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ﴾. [سورۂ حج: ۳۷]     ترجمہ کنزالایمان: ’’اللہ کو ہرگز نہ اُن کے گوشت پہنچتے ہیں، نہ اُن کے خون۔ ہاں! تمھاری پرہیز گاری اُس تک باریاب ہوتی ہے‘‘۔     اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمیںہر اس کام کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جس میں اس کی رضا شامل ہو، آمین، یا رب العالمین۔    

  • Writer

  • Deprecated: mb_strimwidth(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home/hkxhmqn0p94j/public_html/minaramasjid.com/index.php on line 417
واہ کیامرتبہ اے غوث ہے بالاتیرا

واہ کیامرتبہ اے غوث ہے بالاتیرا

واہ کیامرتبہ اے غوث ہے بالاتیرا مولانامحمدتوفیق پیلی بھیتی اولیاے کرام بشمول حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تذکرہ کرتے ہوئے عموماً ہمارے زیرِ نظر اُن کی کرامات ہوتی ہیں اور ہم ان کرامات سے ہی کسی ولی کے مقام و مرتبہ کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس ضمن میں صحیح اور درست اُسلوب یہ ہے کہ ہم صرف اولیا کی کرامات تک ہی اپنی نظر کو محدود نہ رکھیں بلکہ اُن کی حیات کے دیگر پہلوئوں کا بھی مطالعہ کریں کہ اُن کا علمی، فکری، معاشرتی، سیاسی اور عوام الناس کی خیرو بھلائی کے ضمن میں کیا کردار ہے؟حضور غوث الاعظم کی شخصیت مبارکہ ہمہ جہتی اوصاف کی حامل ہے۔ ان جہات میں سے کرامات صرف ایک جہت ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضور غوث پاک کی تعلیمات کی طرف بھی متوجہ ہوں۔ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جن کے ہم نام لیوا ہیں اور پوری دنیا جنہیں غوث الاعظم دستگیر اور پیران پیر کے نام سے یاد کرتی ہے، ان کی تعلیمات کیا ہیں اور ان کے یہاں تصوف، روحانیت اور ولایت کیا ہے؟ ہمارے یہاں معمول یہ ہے جب کبھی اِن بزرگان دین کے ایام منائے جاتے ہیں تو اس حوالے سے منعقدہ کانفرنسز اور اجتماعات میں ہمارا موضوع اکثر و بیشتر کرامات ہوتا ہے۔ کرامت سے کسی بھی ولی اللہ کا ایک گوشہ تو معلوم ہوتا ہے مگر یاد رکھ لیں کہ صرف کرامت کا نام ولایت نہیں اور ولایت صرف کرامت تک محدود و مقید نہیں۔ کرامت اولیاء اللہ کی زندگی میںBy Product کی سی حیثیت رکھتی ہے (یعنی ضمنی چیز)۔جیسے کوئی شخص شوگر انڈسٹری لگاتاہے تو شوگر (چینی)کو گنے سے بناتے ہوئے اس پروسز میں کئی چیزیں اور بھی پیدا ہوتی ہیں۔ مقصود شوگر پیدا کرنا ہے مگر شوگر پیدا ہونے کے راستے میں کئی بائی پروڈکٹس بھی حاصل ہوتی ہیں۔ یہ اپنے آپ جنم لیتی ہیں۔ اِن سے کماحقہ مستفید ہونے کے لیے بعض اوقات اس کی چھوٹی موٹی انڈسٹری بھی اضافی لگالی جاتی ہیں۔ بائی پروڈکٹس خود مقصود بالذات نہیں ہوتیں۔اسی طرح اولیا کی زندگیوں میں کرامات کی حیثیت بائی پروڈکٹس کی ہوتی ہے، یہ کرامات اُن کا مقصود نہیں ہوتا۔ اس کی دوسری مثال یہ ہے کہ جب گاڑی تیز رفتاری سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو تو اس کے دائیں بائیں یقینا گرد ، کنکریاں، گھاس، پھوس بھی اڑے گی، بس اسی طرح اولیا کی تیز رفتار روحانی طاقت کے دوران دائیں بائیں جو کچھ اڑتا ہے وہ ان کی کرامتیں ہوتی ہیں۔ یہ کرامات ہمارے لیے تو بڑا معنی رکھتی ہیں مگر ان کے یہاں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ ولی اﷲان کی جانب متوجہ نہیں ہوتا۔ اتنی طویل تمہیدکی ضرورت یہاں اس لیے پیش آئی کہ آج اکثرو بیشترلوگوں کوا ن کی کرامات کی ہی جانکاری ہوتی ہے ،انہیں معلوم نہیں کہ سرکارغوث پاک رضی اللہ عنہ اپنے وقت کی عظیم علمی شخصیت بھی تھے ، علم کے ایسے کوہ ہمالہ تھے کہ اپنے زمانے کے علوم وفنون کے بادشاہ ان کے سامنے زانوئے ادب تہہ کرنے میں فخرمحسوس کیا کر تے تھے ۔ آئیے ذیل میں ہم حضرت غوث پاک کی حیات طیبہ کے حوالے سے مختصر ہی سہی چندباتیں عرض کرتے ہیں۔ ابتدائی حالاتِ زندگی: حضرت غوث پاک کا پورا نام عبدالقادر بن ابو صالح عبداللہ بن جنکی دوست الجیلی (الجیلانی)ہے جبکہ آپ کی کنیت ابو محمد اور لقب محی الدین اور شیخ الاسلام ہے۔(سیر اعلام النبلاء:ج۲۰،ص۲۳۹) علاوہ ازیںامام سمعانی نے آپ کا لقب ’’امامِ حنابلہ‘‘ذکر کیا ہے۔ (الذیل علی طبقات الحنابلہ لابن رجب:ج۱،ص۲۹۱)آپ کا سلسلہ نسب حضر ت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ آپ۳۷۱ ھ (اور بقولِ بعض ۳۷۰ھ)میں جیلان میں پیدا ہوئے۔ جیلان کہاں ہے ؟  جیلان یا گیلان(کیلان)کو ویلم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایران کے شمالی مغربی حصے کا ایک صوبہ ہے، اس کے شمال میں روسی سرزمین 'تالیس‘واقع ہے، جنوب میں برز کا پہاڑی سلسلہ ہے جو اس کو آذربائیجان اور عراقِ عجم سے علیحدہ کرتا ہے۔ جنوب میں مازندان کا مشرقی حصہ ہے اور شمال میں بحرقزوین کا مغربی حصہ، وہ ایران کے بہت خوبصورت علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔         (دائرۃ المعارف:ج۱۱،ص۶۲۱) علاقائی نسبت کی وجہ سے آپ کو جیلانی، گیلانی یاکیلانی کہا جاتاہے۔ تعلیم و تربیت:شیخ صاحب کی ابتدائی تعلیم و تربیت کا تذکرہ کتب ِتواریخ میں نہیں ملتا، البتہ یہ بات مختلف مورخین نے بیان کی ہے کہ آپ اٹھارہ برس کی عمر میںتحصیل علم کے لیے بغداد روانہ ہوئے۔امام ذہبی کا بھی یہی خیال ہے کہ آپ نوجوانی کی عمر میں بغداد آئے تھے۔علاوہ ازیں اپنے تحصیل علم کا واقعہ خودحضرت غوث پاک   بیان کرتے ہیں کہ ’’میں نے اپنی والدہ سے کہا:مجھے خدا کے کام میں لگا دیجئے اور اجازت مرحمت کیجیے کہ بغداد جاکر علم میں مشغول ہوجاؤں اور صالحین کی زیارت کروں۔والدہ رونے لگیں، تاہم مجھے سفر کی اجازت دے دی اور مجھ سے عہد لیا کہ تمام احوال میں صدق پرقائم رہوں۔ والدہ مجھے الوداع کہنے کے لئے بیرونِ خانہ تک آئیں اور فرمانے لگیں: ’’تمہاری جدائی، خدا کے راستے میں قبول کرتی ہوں۔ اب قیامت تک تمہیں نہ دیکھ سکوں گی۔‘‘ (نفحات الانس: ص۵۸۷،از نورالدین جامی بحوالہ دائرۃ المعارف) شیوخ و تلامذہ:حافظ ذہبی نے آپ کے شیوخ میں سے درج ذیل شیوخ کا بطورِ خاص تذکرہ کیا ہے: قاضی ابوسعد مخرمی، ابوغالب (محمد بن حسن)باقلانی، احمد بن مظفر بن سوس، ابوقاسم بن بیان، جعفر بن احمد سراج، ابوسعد بن خشیش ، ابوطالب یوسفی وغیرہ(سِیَر:ج۲۰،ص۲۳۰) جب کہ کہ دیگر اہل علم نے ابوزکریا یحییٰ بن علی بن خطیب تبریزی ، ابوالوفا علی بن عقیل بغدادی، شیخ حماد الدباس کو بھی آپ کے اساتذہ کی فہرست میں شمار کیا ہے۔( دائرۃ المعارف، اُردو: ج۱۱ ، ۶۳۰) علاوہ ازیں آپ کے درج ذیل معروف تلامذہ کو حافظ ذہبی وغیرہ نے ذکر کیا ہے : ابو سعد سمعانی، عمر بن علی قرشی، شیخ موفق الدین ابن قدامہ، عبدالرزاق بن عبدالقادر، موسیٰ بن عبدالقادر (یہ دونوں شیخ کے صاحبزادگان سے ہیں)، علی بن ادریس، احمد بن مطیع ابوہریرہ، محمد بن لیث وسطانی، اکمل بن مسعود ہاشمی، ابوطالب عبداللطیف بن محمد بن قبیطی وغیرہ( ایضاً) حضورغوث پاک کی اولاد:امام ذہبی حضورغوث پاک کے صاحب زادے حضرت عبدالرزاق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:ولد لابی تسعۃ واربعون ولدا سبعۃ وعشرون ذکرا والباقی اناث (سیر:ج۲۰،ص۲۳۷) میرے والد کی کل اولاد۴۹ تھی جن میں۲۷بیٹے اور باقی سب بیٹیاں تھیں۔ حضورغوث پاک کا حلقہ درس: سرکارنے تعلیم سے فراغت کے بعد دعوت و تبلیغ، وعظ و نصیحت اور تعلیم و تربیت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیا جس اخلاص وللہیت کے ساتھ آپ نے یہ سلسلہ شروع کیا، اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ اللہ نے آپ کے کام میں بے پناہ برکت ڈالی اور آپ کا حلقہ درس آپ کے دور کا سب سے بڑا تعلیمی و تربیتی حلقہ بن گیا۔حتیٰ کہ وقت کے حکمران، امرا و وزرا اور بڑے بڑے اہل علم بھی آپ کے حلقہ وعظ و نصیحت میں شرکت کو سعادت سمجھتے۔ جبکہ وعظ و نصیحت کا یہ سلسلہ جس میں خلق کثیر شیخ کے ہاتھوں توبہ کرتی، شیخ کی وفات تک جاری رہا۔حافظ ابن کثیر شیخ کی ان مصروفیات کا تذکرہ کرتے ہوئے رقم طراز ہیں کہ آپ نے بغداد آنے کے بعد ابوسعید مخرمی حنبلی سے حدیث و فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ ابوسعید مخرمی کا ایک مدرسہ تھا جو انہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے سپرد کردیا۔ اس مدرسہ میں شیخ لوگوں کے ساتھ وعظ و نصیحت اور تعلیم و تربیت کی مجالس منعقدکرتے اور لوگ آپ سے بڑے مستفید ہوتے۔(البدایہ والنھایہ:ج۱۲،ص۲۵۲) امام ذہبی کے مطابق حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ ۹۰ سال حیات رہے  اور ۱۰ ربیع الآخر۵۶۱ ھ کوخالق حقیقی سے جاملے ۔ (سیر:ج۲۰،ص۴۵۰) تالیفات و تصنیفات: حضرت شیخ جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنیادی طور پر ایک موثر واعظ و مبلغ تھے تاہم مورّخین نے آپ کی چند تصنیفات کا تذکرہ کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ صاحب ِقلم بھی تھے۔ مگر اس سے یہ غلط فہمی پیدا نہیںہونی چاہیے کہ مورخین نے آپ کی جن تصنیفات کا احاطہ کیا ہے، وہ تمام فی الواقع آپ ہی کی تصنیفات تھیں بلکہ کہایہ جاتاہے کہ آپ کی ذاتی تصنیفات صرف تین ہیں ،باقی کتابیں آپ کے بعض شاگردوں اور عقیدت مندوں نے تالیف کرکے آپ کی طرف منسوب کررکھی ہیں۔اس دعوی میں کہاں تک سچائی ہے ،واللہ اعلم بالصواب تاہم ،یہا ںان تمام کتابوں کا بالاختصار جائزہ لیاجاتا ہے : (۱)غنیۃ الطالبین:اس کتاب کا معروف نام تو یہی ہے مگر اس کا اصل اوربذاتِ خود شیخ کا تجویز کردہ نام یہ ہے الغنیۃ لطالبی طریق الحق یہ کتاب نہ صرف یہ کہ شیخ کی سب سے معروف کتاب ہے بلکہ شیخ کے افکار و نظریات پرمشتمل ان کی مرکزی تالیف بھی یہی ہے۔ دورِ حاضر میں بعض لو گوں نے اسے شیخ کی کتاب تسلیم کرنے سے انکار یا تردّد کا اظہار بھی کیاہے لیکن اس سے مجالِ انکار نہیں کہ یہ شیخ ہی کی تصنیف ہے جیساکہ حاجی خلیفہ اپنی کتاب کشف الظّنونمیں رقم طراز ہیں: الغنیۃ لطالبی طریق الحق للشیخ عبد القادر الکیلانی الحسنی المتوفی سنۃ ھ إحدی وستین وخمس مائۃ۔(ج۲،ص۱۲۱۱) غنیۃ الطالبین ،شیخ عبدالقادر جیلانی جو ۵۶۱ہجری میں فوت ہوئے ، انہی کی کتاب ہے۔ حافظ ابن کثیر نے بھی اپنی تاریخ (البدایہ:ج۱۲،ص۲۵۲) میں اسے تسلیم کیاہے ۔ (۲)فتوح الغیب:یہ کتاب شیخ کے مختلف مواعظ مثلاً توکل، خوف، اُمید، رضا، احوالِ نفس وغیرہ پر مشتمل ہے۔ یہ بھی شیخ کی کتاب ہے جیسا کہ حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں کہ شیخ عبدالقادر نے غنیۃ الطالبین اور فتوح الغیب لکھی ہے۔ ان دونوں کتابوں میں بڑی بڑی اچھی باتیں ہیں۔(البدایہ ایضاً،کشف  الظنون:ج۲،۲۴۰) (۳)الفتح الربانی والفیض الرحمانی:یہ کتاب حضورغوث پاک کے مختلف مواعظ پر مشتمل ہے اوریہ ان کی مستقل تصنیف ہے۔ (الاعلام: از زرکلی،ج۴،ص۴۷) (۴)الفیوضات الربانیۃ فی المآثر والاوراد القادریۃ:اس میں مختلف اوراد و وظائف جمع کیے گئے ہیں۔ اگرچہ بعض مورخین نے اسے حضورغو ث پاک کی طرف منسوب کیا ہے مگر فی الحقیقت یہ آپ کی تصنیف نہیںبلکہ اسے اسمٰعیل بن سید محمد القادری نامی ایک عقیدت مند نے جمع کیا ہے جیسا کہ اس کے مطبوعہ نسخہ سے اس کی تائید ہوتی ہے۔ (۵) الاوراد القادریۃ:یہ کتاب بھی بعض قصائد و وظائف پر مبنی ہے۔ اسے محمد سالم بواب نے تیار کرکے شیخ کی طرف منسوب کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مندرجہ ذیل کتابوں کو آپ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے : (۶)بشائر الخیرات (۷)تحفۃ المتقین وسبیل العارفین (۷) الرسالۃ القادریۃ (۸)حزب الرجا والا نتہاء (۹)الرسالۃ الغوثیۃ (۱۰) الکبریت الاحمرفی الصلاۃ علی النبی (۱۱)مراتب الوجود (۱۲)یواقیت الحکم (۱۳)معراج لطیف المعانی (۱۴)سرالاسرار ومظھرالانوارفیما یحتاج إلیہ الابرار(۱۵)جلاء الخاطر فی الباطن والظاہر(۱۶)آداب السلوک والتوصل إلی منازل الملوک حضور غوث الاعظم، ائمہ محدثین و فقہا کی نظر میں: یہ بات ذہن نشین رہے کہ حضور غوث الاعظم نہ صرف ولایت میں غوث الاعظم تھے بلکہ آپ علم میں بھی غوث الاعظم تھے۔ اگر آپ کے علمی مقام کے پیش نظر آپ کو لقب دینا چاہیں تو آپ امام اکبر تھے۔ آپ جلیل القدر مفسر اور امامِ فقہ بھی تھے۔ اپنے دور کے جلیل القدرائمہ آپ کے تلامذہ تھے جنہوں نے آپ سے علم الحدیث، علم التفسیر، علم العقیدہ، علم الفقہ، تصوف، معرفت، فنی علوم، فتویٰ اور دیگر علوم پڑھے۔ حضور غوث الاعظم ہر روز اپنے درس میں تیرہ علوم کا درس دیتے تھے اور۹۰سال کی عمر تک یعنی زندگی کے آخری لمحہ تک طلبہ کو پڑھاتے رہے۔بغداد میں موجود آپ کا دارالعلوم حضرت شیخ حماد کا قائم کردہ تھا، جو انہوں نے آپ کو منتقل کیا۔ آپ کے مدرسہ میں سے ہر سال۳۰۰۰طلبہ جید عالم اور محدث بن کر فارغ التحصیل ہوتے تھے۔  سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کا راز: بہت عجیب تر بات جس کا نہایت قلیل لوگوں کو علم ہوگا اور کثیر لوگوں کے علم میں شاید پہلی بار آئے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی نے جب القدس فتح کیا تو جس لشکرکے ذریعے بیت المقدس فتح کیا، اس آرمی میں شامل لوگوں کی بھاری اکثریت حضور غوث الاعظم کے تلامذہ کی تھی۔ گویا آپ کے مدرسہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ صرف مجتہد ہی نہیں تھے بلکہ عظیم مجاہد بھی تھے۔سلطان صلاح الدین ایوبی کی آدھی سے زائد فوج حضور غوث الاعظم کے عظیم مدرسہ کے طلبہ اور کچھ فیصد لوگ فوج میں وہ تھے جو امام غزالی کے مدرسہ نظامیہ کے فارغ التحصیل طلبہ تھے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کے چیف ایڈوائزر امام ابن قدامہ المقدسی الحنبلی حضور سیدنا غوث الاعظم کے شاگرد اور خلیفہ ہیں۔ آپ براہِ راست حضور غوث پاک کے شاگرد، آپ کے مرید اور خلیفہ ہیں۔ گویا تاریخ کا یہ سنہرا باب جو سلطان صلاح الدین ایوبی نے رقم کیا وہ سیدنا غوث الاعظم کا فیض تھا۔ امام ابن قدامہ المقدسی رحمۃ اللہ علیہ: امام ابن قدامہ المقدسی الحنبلی اور ان کے کزن امام عبد الغنی المقدسی الحنبلی دونوں حضور غوث الاعظم کے تلامذہ میں سے ہیں۔ یہ دونوں فقہ حنبلی کے جلیل القدر امام اور تاریخ اسلام کے جلیل القدر محدث ہیں۔ امام ابن قدامہ مقدسی کہتے ہیں کہ جب میں اور میرے کزن (امام عبدالغنی المقدسی)حضور غوث الاعظم کی بارگاہ میں کسبِ علم و فیض کے لیے پہنچے تو افسوس کہ ہمیں زیادہ مدت آپ کی خدمت میں رہنے کا موقع نہ ملا۔ اس وقت آپ رضی اللہ عنہ کی عمر۹۰برس تھی، یہ آپ کی حیات ظاہری کا آخری سال تھا۔ اسی سال ہم آپ کی خدمت میں رہے، تلمذ کیا، حدیث پڑھی، فقہ حنبلی پڑھی، آپ سے اکتساب فیض کیا اور خرقہ خلافت و مریدی پہنا۔ امام ذہبی نے سیر اعلام النبلاء میں لکھا ہے کہ امام ابن قدامہ الحنبلی المکی المقدسی فرماتے ہیں: سیدنا غوث الاعظم کی کرامات جتنی تواتر سے ہم تک پہنچی ہیں اور جتنی متواتر النقل ہیں، ہم نے پہلے اور بعد میں آج تک روئے زمین کے کسی ولی اللہ کی کرامتوں کا اتنا تواتر نہیں سنا۔ ہم آپ کے شاگرد تھے اور آپ کے مدرسہ کے حجرہ میں رہتے تھے۔ سیدنا غوث الاعظم اپنے بیٹے یحییٰ بن عبد القادر کو بھیجتے اور وہ ہمارے چراغ جلا جاتا تھا۔ یہ تواضع، انکساری، ادب، خلق تھا کہ بیٹا چراغ جلا جاتا اور گھر سے درویشوں کے لیے کھانا پکا کر بھیجتے تھے۔ نماز ہمارے ساتھ آ کر پڑھتے اور ہم آپ سے اسباق پڑھتے تھے۔ امام ابنِ جوزی رحمۃ اللہ علیہ: محدثین اور ائمہ سیدنا غوث اعظم کی مجلس میں بیٹھ کر آپ سے تلمذ کرتے۔ ستر ہزار حاضرین ایک وقت میں آپ کی مجلس میں بیٹھتے۔ امام ابن حجر عسقلانی نے مناقب شیخ عبدالقادر جیلانی میں لکھا ہے کہ ستر ہزار کا مجمع ہوتا، (اس زمانے میں لاؤڈا سپیکر نہیں تھے)جو آواز ستر ہزار کے اجتماع میں پہلی صف کے لوگ سنتے اتنی آواز ستر ہزار کے اجتماع کی آخری صف کے لوگ بھی سنتے۔ اس مجلس میں امام ابن جوزی ( اصول حدیث کے امام)جیسے ہزارہا محدثین، ائمہ فقہ، متکلم، نحوی، فلسفی، مفسر بیٹھتے اور اکتسابِ فیض کرتے تھے۔ سیدنا غوث الاعظم ایک مجلس میں قرآن مجید کی کسی آیت کی تفسیر فرمارہے تھے۔ امام ابن جوزی بھی اس محفل میں موجود تھے۔ اس آیت کی گیارہ تفاسیر تک تو امام ابن جوزی اثبات میں جواب دیتے رہے کہ مجھے یہ تفاسیر معلوم ہیں۔ حضور غوث الاعظم نے اس آیت کی چالیس تفسیریں الگ الگ بیان کیں۔ امام ابن جوزی گیارہ تفاسیر کے بعد چالیس تفسیروں تک نہ ہی کہتے رہے یعنی پہلی گیارہ کے سوا باقی انتیس تفسیریں مجھے معلوم نہ تھیں۔ امام ابن جوزی کا شمار صوفیا میں نہیں ہے بلکہ آپ جلیل القدر محدث ہیں، اسماء الرجال، فن اسانید پر بہت بڑے امام اور اتھارٹی ہیں۔ سیدنا غوث الاعظم چالیس تفسیریں بیان کر چکے تو فرمایا: الآن نرجع من القال إلی الحال یعنی اب ہم قال کو چھوڑ کر حال کی تفسیروں کی طرف آتے ہیں۔ جب حال کی پہلی تفسیر بیان کی تو پورا مجمع تڑپ اٹھا، چیخ و پکار کی آوازیں بلند ہوئیں۔ امام ابن جوزی بھی تڑپ اٹھے۔ محدث زماں نے اپنے کپڑے پکڑ کر پرزے پرزے کر دیے اور وجد کے عالم میں تڑپتی ہوئی مچھلی کی طرح تڑپتے ہوئے نیچے گر پڑے۔ یہ امام ابن جوزی کا حال ہے۔اسی طرح بے شماراساطین علم وفن ہیں جنہوںنے سیدناغوث پاک سے اکتساب کیاہے ۔اللہ پاک ہم سب کوحضورغوث پاک کاصدقہ عنایت فرمائے ۔آمین  

  • Writer

  • Deprecated: mb_strimwidth(): Passing null to parameter #1 ($string) of type string is deprecated in /home/hkxhmqn0p94j/public_html/minaramasjid.com/index.php on line 417
Our Islamic Scholars