کیا خالہ زاد بھائی کی لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے؟

پوچھنے والا: نامعلوم

0 Views
Share

Question:

کیا خالہ زاد بھائی کی لڑکی سے نکاح ہوسکتا ہے؟


Answer:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ  میں عبد القیوم اپنی لڑکی کا نکاح اپنے خالہ زاد بھائی سے کرانا چاہتا ہوں ۔ ان کا نام نور عالم ہے کیا اس طرح کا نکاح شریعت میں جائز ہے ؟   جواب دے کر ثواب کے مستحق ہوں ۔ میری لڑکی کا نام نجمہ ہے۔   بسم اللہ  الرحمٰن الرحیم  الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  نور عالم کا اپنے خالہ زاد بھی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز و درست ہے ۔ شریعت اسے نکاح کی اجازت دیتی ہے ، کیوںکہ خالہ زاد بھائی کی لڑکی ان عورتوں میں سے نہیں جن سے نکاح کرنا حرام ہے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ارشاد فرماتا ہے : وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَا وَرَاءَ ذَالِکُمْ.   (سورۃ النساء : 24)    واللہ تعالیٰ اعلم   فاروق خان المہائمی المصباحی  ۳؍ محرم الحرام ؍ ۱۴۳۸ ھ  ۴؍ اکتوبر ؍ ۲۰۱۶ء   

Link copied to clipboard!