قلم کے بارے میں

قلم کے بارے میں

2

Author


(۱)


 قلم کی نوک پر رکھوں گا اِس جہاں کو میں 
زمین لپیٹ کے رکھ دوں کہ آسمان کو میں
(ممتاز)

جس قلم کی قسم ، ساری کائنات بنانے والے رب نے کھائی ہو ، اُس میں کوئی بات ضرور ہوگی ۔

 تاریخ کا سرسری جائزہ لینے پر آپ کو پتہ چل جائے گا کہ دنیا میں جو بھی انقلاب آیا ہے ،

وہ یوں ہی نہیں آیا ، قلم نے لایا ہے۔

یہ قلم قیامت تک اپنا کام کرتا رہے ، قلم کار پیدا ہوتے رہیں گے۔

(۲)

 حضرت  قتادہ فرماتے ہیں :

قلم اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ، اگر قلم نہ ہو تو دین قائم نہ رہے ۔ 

(تفسیر طبری ، زیر آیت اَلَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ )

یہ قلم ہی تھا،جس نے قرآن محفوظ کیا ۔

 یہ قلم ہی تھا جس نے احادیث وسیر جمع کیے۔

 یہ قلم ہی تھا جس نے فقہی مسائل لکھے۔

 یہ قلم ہی تھا جس نے تصوف کی باتیں ہم تک پہنچائیں۔

حضرت قتادہ نے سچ ہی کہا ہے کہ قلم نہ ہو دین قائم نہ رہ سکے۔

(۳)

ہمیں معلوم ہے کہ لوگ کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں ۔

 تین تین گھنٹہ ، 

پانچ پانچ گھنٹہ ،

 سات سات گھنٹہ وہ موبائل پر فلمیں ، ڈرامے اور ریلز دیکھتے ہیں ، 

مگر کوئی کتاب اگر ، بیس پچیس منٹ بھی پڑھنی پڑ جائے ،

تو ایسے بے زار ہوتے ہیں کہ اسے پھینک کر ہی دم لیتے ہیں۔

ایسی سچویشن۔ (situation)میں ہم قلم کاروں ذمے داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔

 اب ہمیں اسلوب آسان سے آسان اور تحریر مختصر سے مختصر رکھنی ہوگی ،

 اور اتنی جاذب و پرکشش کہ

قاری ، نہ چاہتے ہوئے بھی پڑھنے پر مجبور ہو جائے ۔

مہائمی

Link copied to clipboard!