راز کی باتیں
2
—
۱) اگر تم چاہتے ہو کہ قیامت کے دن ، تم مصیبت میں نہ پڑو ،
تو پھر دنیا میں مسلمانوں کی مصیبتیں دور کرو۔
۲) اگر تم چاہتے ہو کہ قیامت کے دن ، تمھارے عیب نہ کھولیں جائیں ۔
توپھر دنیا میں مسلمانوں کی پردہ پوشی کرو۔
۳) اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمھاری مدد کرے،
تو پھر اللہ کے بندوں کی مدد کرتے رہو ۔
۴) اگر تم چاہتے ہو کہ جنت میں آسانی سے داخل ہو جاؤ ،
تو علمِ دین حاصل کرو۔
۵) اور اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ کی رحمت تمھارے ساتھ رہے،
تو پھر درس گاہ میں بیٹھا کرو۔
(مفہومِ حدیث، مشکاۃ المصابيح )
مہائمی