آج بتاریخ 27 نومبر 2025 کو مولا علی ریسرچ سینٹر( زیر انتظام مینارہ مسجد ٹرسٹ ) میں نائب شارح بخاری حضرت مفتی نسیم احمد مصباحی( استاد و مفتی جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ ) کی آمد ہوئی۔ حضرت نے سینٹر کی کتابیں اور مستقبل کے پروجیکٹ دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار فرمایا۔ نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی تاثرات سے بھی نواز۔ حضرت سید کمیل اشرف الاشرفی الجیلانی کا ذکر ہوا تو کہنے لگے : حضرت کی زندگی کا یہ پہلو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ جس زمانے میں ہند بھر میں علمائے اہل سنت کا آپسی اختلاف زوروں پر تھا، سید کمیل اشرف صاحب نے اس زمانے میں بھی خود کو ان اختلافات سے الگ رکھا۔ مجھے یاد ہے ایک دن علامہ ارشد القادری اور حضور شارح بخاری حضرت کے یہاں تشریف لے جا رہے تھے تو انھوں نے مجھے بھی اپنے ساتھ لے لیا، ہم جب پہنچے تو بہت خوش ہوئے۔ اس زمانے میں ان کے ایک خادم چمن میاں ہوا کرتے تھے، ان کو بار بار بلا کر کہتے : چمن میاں تنک بسکٹ لے آؤ، چمن میاں تنک ای لے آؤ، چمن میں تنک او لے آؤ، چمن میاں دیکھ نہیں رہے ہو اشرفیہ سے علماے کرام آئے ہیں، کوئی کمی نہ ہوئے پاوے۔ پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہی ہم لوگوں سے کہنے لگے چلیے ہاتھ دھو لیجیے، کھانا تیار ہے، مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ صرف آدھے گھنٹے میں اتنا بہتر انتظام کیسے ہوگیا۔ اشرفیہ اور علماے اشرفیہ سے بڑی محبت فرمایا کرتے تھے۔ #مہائمی۔
February 14, 2026
نائب شارح بخاری حضرت مفتی نسیم احمد مصباحی
Scholar
Mufti Faruq Khan Mahaimi Misbahi