Minara Masjid Minara Masjid

Tum Aise Khoobsurat Ho Ke Itne Bad-Zabaan Kyun Ho

Tauhid Ahmad Tarablusi
Tauhid Ahmad Tarablusi February 14, 2026
| February 14, 2026 3 min read 7 views

وجود انسانی خالق کائنات کا عظیم شاہکار ہے

وجود انسانی خالق کائنات کا عظیم شاہکار ہے، یہ حضرت انسان ہیں، جن کو اشرف المخلوقات کا تاج زریں پہنایا گیا، پھر ان میں سے کچھ افراد کو چنا گیا، انھیں نعمت ایمان سے نوازا گیا، اور امت محمد ﷺ میں سے بنایا گیا۔

غرض کہ کائنات کی ساری اعلی صفات ذات مومن میں ودیعت کر دی گئی، اور بحر وبر میں یہ اعلان بھی کردیا گیا:

 {وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ}. [بقره: 221].

“اور تحقیق کہ مومن بندہ مشرک سے زیادہ بہتر ہے”۔

پھر ان مومن بندوں میں درجہ بندی کی گئی، کوئی اعلی درجہ پر فائز ہوا، کوئی متوسط درجے میں پہونچا، کسی کو ادنی درجہ دستیاب ہوا، اور یہ درجات ان کے اعمال صالحہ کے باعث انھیں ملے۔

چناں چہ جس نے حکم الہی کی اتباع کی، وہ دارین میں سر خرو ہوگیا، انھیں احکام الہیہ میں بے ہودہ گوئی سے ابتعاد کا بھی حکم ہے، جو معاشرہ کے لیے ناسور بن چکا ہے۔

جس امت کو {أمة وسطا} کے خطاب سے سرفراز کیا گیا، جسے امم عالم کی رہبری کی ذمہ داری سونپی گئی، آج وہی سب وشتم کے قعر میں ڈوبتی نظر آرہی ہے۔

منشی دیبی پرشاد سحر بدایونی نے بھت ہی خوبصورت انداز میں کہا ہے:

ہر اک فقرے پہ ہے جھڑکی، تو ہے ہر بات پر گالی

تم ایسے خوبصورت ہو کے اتنے بد زباں کیوں ہو!

آج عالم یہ ہے کہ قرآن وحدیث کے چند اخص الخواص مواقف کو ہر جگہ بطور استدلال پیش کیا جا رہا ہے، اور قرآن وحدیث کے عمومی احکام {وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ}. [آل عمران: 104]، اور (ليس المؤمن بالطعَّان ولا اللعَّان، ولا الفاحش ولا البَذِيء) سے صرف نظر کیا جا رہا ہے۔

قرآن کریم نے تو اغیار سے بھی حسن معاشرت کا درس دیا ہے، چناں چہ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہما السلام کو فرعون کے پاس جانے کا حکم ہوا، اور یہ کہا گیا کہ اس سے نرم گوئی اختیار کریں، {فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَيِّنًا}.

اسی طرح عام مسلمانوں کو بتوں کو گالی دینے سے روکا گیا ہے، تاکہ کفار اپنی جہالت کی وجہ سے خدائے پاک کو گالی نہ دیں، ارشادِ باری ہے:

{وَلاَ تَسُبُّواْ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّواْ اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ}. [انعام: 108].

“اور تم لوگ انہیں گالی نہ دو، جن کو یہ لوگ الله کے علاوہ پکارتے ہیں، تو یہ لوگ عداوتا الله کو جہالت کے باعث گالی دیں گے”-

رسول اعظم ﷺ فرماتے ہیں:(الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ).

[صحيح ابن حبان 13: 34، رقم: 5696، بيروت: مؤسسة الرسالة].

“آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں، ایک دوسرے کے مقابلے میں بد زبانی کرتے ہیں، اور ایک دوسرے پر جھوٹ باندھتے ہیں”۔

دوسری حدیث میں ہے: (سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ، وَقِتَالُهُ کُفْرٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ).

“مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے قتال کرنا کفر ہے”۔

اسلام کی پاکیزہ تعلیم نے شیطان رجیم کو بھی گالی دینے سے باز رکھا ہے، آقائے دو جہاں ﷺ فرماتے ہیں: (لا تسبوا الشيطان، وتعوذوا بالله من شره).

“تم لوگ شیطان کو گالی نہ دو، تم لوگ اس کے شر سے الله کی پناہ مانگو”۔

امام مناوی -رحمه الله تعالى- اس حدیث کی تشریح میں لکھتے ہیں:

“إن السب لا يدفع ضره، ولا يغني من عداوته شيئا؛ ولكن تعوذوا بالله من شره؛ فإنه المالك لأمره، الدافع لكيده عمن شاء من عباده”. [شرح الجامع الصغير].

“بے شک گالی شیطان کے ضرر کو دور نہیں کر سکتی ہے، اور نہ ہی اس کی عداوت سے کوئی چیز بچا سکتی ہے، مگر الله تعالی سے اس کے شر سے پناہ مانگو، الله تعالی اس کے معاملہ کا مالک ہے، اس کے مکر کو اپنے جس بندے سے چاہے دفع کرنے والا ہے”۔

ایک دوسری حدیث شریف میں ہے، روز جزاء ایک فرد کو لایا جائے گا، اس کے پاس بھت نیکیاں ہوں گی، مگر اس سے یہ نیکیاں لے لی جائیں گی، اور لوگوں میں تقسیم کر دی جائیں گی، یہ فرد کوئی اور نہیں بلکہ “گالی باز” ہوگا، الفاظ حدیث یہ ہیں:

(إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ، وَيَأْتِي قَدْ شَتَمَ هَذَا، وَقَذَفَ هَذَا، وَأَكَلَ مَالَ هَذَا، وَسَفَكَ دَمَ هَذَا، وَضَرَبَ هَذَا. فَيُعْطَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ.

فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْضَى مَا عَلَيْهِ، أُخِذَ مِنْ خَطَايَاهُمْ، فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ، ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ).

“میری امت کا مفلس وہ ہے، جو قیامت کے دن اپنی نماز، روزہ اور زکات کے ساتھ حاضر ہوگا، اور اسی کے ساتھ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کو قتل کیا ہوگا، کسی کو ناحق مارا ہوگا، تو ان تمام مظلوموں میں اس کی نیکیاں بانٹ دی جائیں گی۔

اگر اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں اور مظلوم کے حقوق باقی رہے تو ان کے گناہ اس کے پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا”۔

اے مسلمانو، آخرت کا دن بھت ہی ہول ناک ہوگا، اس روز نفسی نفسی کا عالم ہوگا، ایک ایک نیکی کی بڑی اہمیت ہوگی، اپنی نیکیوں کا ضیاع خود اپنی زبان سے نہ کرو، اچھی بات کرو، جس کا تمہیں حکم دیا گیا ہے، {وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا}. [البقرة:83].

 جان لو الله رب العزت بری بات کے اظہار کو سخت نا پسند کرتا ہے:

{لَّا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَن ظُلِمَ}. [نساء: 148].

“الله بری بات کے اظہار کو پسند نہیں کرتا، سوائے مظلوم کے کلام کو”۔

اے رسول کے دیوانو، اپنے رسول ﷺ کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ بناؤ، ام المومنین حضرت عائشہ -رضی الله تعالی عنہا- فرماتی ہیں:

“لم يكن النبي -صلى الله عليه وسلم- فاحشًا، ولا متفحشًا، ولا صخابًا في الأسواق، ولا يجزي بالسيئة السيئة، ولكن يعفو ويصفح”.

“رسول اکرم ﷺ بد گو، بد زبان اور بازاروں میں شور کرنے والے نہ تھے، اور نہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے، مگر آپ معاف کر دیتے اور درگزر فرماتے تھے”۔

بارگاہ پروردگار میں دعا ہے کہ: (اللهم اهدني لأحسن الأعمال وأحسن الأخلاق، لا يهدي لأحسنها إلا أنت، وقني سيء الأعمال، وسيء الأخلاق، لا يقي سيئها إلا أنت). [نسائی].

 

✨ Insani Wujood Aur Husn-e-Akhlaq Ka Paighaam

Wujood-e-insani Khaliq-e-Kainaat ka azeem shahkaar hai. Yeh Hazrat Insaan hi hain jinhen Ashraf-ul-Makhluqat ka taaj-e-zareen pehnaya gaya. Phir un mein se kuch afraad ko chun kar ne’mat-e-iman se nawaza gaya aur unhen Ummat-e-Muhammadi ﷺ ka hissa banaya gaya.

Goya kainaat ki tamam a‘la sifat ek momin ki zaat mein wadi‘at kar di gayin. Is par Qur’ani elan bhi ho chuka:

{وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ} (Al-Baqarah: 221)
“Aur tahqiq ke momin banda mushrik se behtar hai.”

Phir in momineen mein darja bandi hui — koi a‘la martaba par fa’iz hua, koi mutawassit, aur koi adna darje tak pohoncha. Yeh tamam darjaat un ke a‘maal-e-saliha ki bunyaad par ata hue.


🏛 Ummat Ka Maqam Aur Zaban Ki Hifazat

Jis Ummat ko {أمة وسطا} ka laqab mila, jise rehnuma-e-aalam banne ki zimmedari di gayi — aaj wahi zaban ki sakhti aur bad-zabani ke daldal mein phansi nazar aati hai.

Munshi Debi Parshad Sahar Badayuni ne kya khoob kaha:

“Har aik fiqray pe hai jharki, to hai har baat par gaali
Tum aise khoobsurat ho ke itne bad-zabaan kyun ho!”

Qur’an ka hukm wazeh hai:

{وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ} (Aal-e-Imran: 104)

Aur Hadees mein aaya:

“Laisal mominu bit-ta‘aan, wala al-la‘aan, wala al-faahish, wala al-bazee.”
(Momin na ta‘na karne wala hota hai, na laanat karne wala, na bad-zaban, na fahash guftagu karne wala.)

Yahan tak ke Qur’an ne ghairon ke saath bhi husn-e-mu‘ashrat ka dars diya. Hazrat Musa aur Hazrat Haroon alaihimas-salam ko Fir‘aun ke paas bhejte hue farmaya:

{فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَيِّنًا}
“Us se narm baat karna.”

Aur buton ko gaali dene se bhi roka gaya:

{وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ} (Al-An‘am: 108)
“Unhen gaali na do jinhen yeh Allah ke siwa pukarte hain, warna woh jahalat mein Allah ko gaali denge.”


⚖️ Gaali Galoch Ka Anjaam

Rasul-e-Akram ﷺ ne farmaya:

“Al-mustabbaane shaytanaan yatahaataran wa yatakaazaban.”
(Do gaali dene wale dono shaytan hote hain.)

Aur ek aur riwayat:

“Sibaabul muslim fusooq, wa qitaaluhu kufr.”
(Muslim ko gaali dena fisq hai, aur us se qitaal karna kufr hai.)

Yahan tak ke shaytan ko bhi gaali dene se mana farmaya:

“La tasubbus shaytan, wa ta‘awwazoo billahi min sharrih.”
(Shaytan ko gaali na do, balki Allah se us ke shar se panah mango.)

Imam Munawi rahmatullah alaih likhte hain ke gaali shaytan ke zarar ko door nahi karti, balkeh Allah hi us ke shar ko door karne wala hai.


🔥 Muflis Ka Haqeeqi Mafhoom

Rasulullah ﷺ ne ek dehla dene wali haqeeqat bayan farmayi:

“Meri Ummat ka muflis woh hai jo Qayamat ke din namaz, roza aur zakat ke saath aaye, magar us ne kisi ko gaali di ho, kisi par bohtan lagaya ho…
To us ki nekiyan mazloomeen mein taqseem kar di jayengi.
Agar nekiyan khatam ho gayin to un ke gunah is par daal diye jayenge, phir use Jahannam mein daal diya jayega.”

Sochiye — ek lafz, ek jumla, ek sakht alfaaz — aur saari zindagi ki ibadat zaya ho sakti hai.


🌿 Qur’ani Hidayat: Zaban Ki Hifazat

{وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا} (Al-Baqarah: 83)
“Logon se achhi baat karo.”

{لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَن ظُلِمَ} (An-Nisa: 148)
“Allah buri baat ke izhar ko pasand nahi karta, siwaye mazloom ke.”

Umm-ul-Momineen Hazrat Aisha radiyallahu anha farmati hain:

“Nabi ﷺ na bad-zaban the, na bazaaron mein cheekhne wale; na burai ka jawab burai se dete, balkeh maaf kar dete aur darguzar farmate.”


🤲 Dua

“Allahumma ihdini li ahsanil a‘maal wa ahsanil akhlaaq…
Ai Allah! Mujhe behtareen a‘maal aur behtareen akhlaaq ki hidayat ata farma, kyun ke un ki hidayat sirf Tu hi de sakta hai. Aur mujhe bure a‘maal aur bure akhlaaq se mehfooz rakh.”


🌟 Khatma-e-Kalaam

Aey Musalmano!
Akhirat ka din sakht hoga. Wahan na maal kaam aayega na nasab — sirf a‘maal aur akhlaaq. Apni zaban ko apni najat ka zariya banao, halaakat ka sabab nahi.

“Zaban chhoti si cheez hai, magar ya to Jannat ka darwaza khol deti hai, ya Jahannam ka.”

Credits & Acknowledgements

Transliteration (Urdu–Roman): محمد اویس صدیقی
Post By: Tauhid Ahmad Tarablusi
Share This

Related Mazameen