نائب شارح بخاری حضرت مفتی نسیم احمد مصباحی کی مولا علی ریسرچ سینٹر آمد
Date
27 Nov 2025
Time
—
Location
Minara Masjid, Mumbai
Organizer
Maula Ali Research Center
Event Details
On 27th November 2025, Hazrat Mufti Naseem Ahmad Misbahi, Deputy Commentator of Sahih Bukhari and Teacher and Mufti at Jamia Ashrafia, Mubarakpur, Azamgarh, visited the Maula Ali Research Center (under Minara Masjid Trust).
He expressed great happiness after reviewing the Center’s books and upcoming projects and shared his valuable impressions along with best wishes.
While mentioning Hazrat Syed Kamil Ashraf al-Ashrafi al-Jilani, he remarked that an important aspect of Hazrat’s life deserves to be highlighted: during a time when differences among Ahl-e-Sunnat scholars were intense across India, Syed Kamil Ashraf Sahib kept himself away from such disputes.
He recalled an incident when Allama Arshad Qadri and Hazrat Sharh-e-Bukhari were visiting Syed Kamil Ashraf Sahib and took him along. Upon arrival, they were warmly welcomed. At that time, a servant named Chaman Miyan used to serve him. He repeatedly instructed him to bring biscuits and refreshments, emphasizing that respected scholars from Ashrafia had arrived and no shortcoming should remain.
Within half an hour, food was prepared and served, which greatly amazed him at the efficiency and hospitality.
He further stated that Syed Kamil Ashraf Sahib had immense love for Jamia Ashrafia and its scholars.
نائب شارح بخاری حضرت مفتی نسیم احمد مصباحی کی مولا علی ریسرچ سینٹر آمد
آج بتاریخ 27 نومبر 2025 کو مولا علی ریسرچ سینٹر (زیرِ انتظام مینارہ مسجد ٹرسٹ) میں نائب شارح بخاری حضرت مفتی نسیم احمد مصباحی (استاد و مفتی جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ) کی آمد ہوئی۔
حضرت نے سینٹر کی کتابیں اور مستقبل کے پروجیکٹس ملاحظہ فرما کر بڑی خوشی کا اظہار فرمایا اور نیک خواہشات کے ساتھ اپنے قیمتی تاثرات سے بھی نوازا۔
حضرت سید کمیل اشرف الاشرفی الجیلانی کا ذکر آیا تو فرمایا کہ حضرت کی زندگی کا یہ پہلو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ جس زمانے میں پورے ہند میں علمائے اہلِ سنت کے باہمی اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، اس دور میں بھی سید کمیل اشرف صاحب نے خود کو ان اختلافات سے الگ رکھا۔
حضرت نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک دن علامہ ارشد القادری اور حضور شارح بخاری حضرت کے یہاں تشریف لے جا رہے تھے اور مجھے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو حضرت نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔ اس زمانے میں ان کے ایک خادم چمن میاں ہوا کرتے تھے۔ حضرت انہیں بار بار بلاتے اور فرماتے:
"چمن میاں تنک بسکٹ لے آؤ، چمن میاں تنک یہ لے آؤ، چمن میاں تنک وہ لے آؤ، چمن میاں دیکھ نہیں رہے ہو اشرفیہ سے علماے کرام آئے ہیں، کوئی کمی نہ ہونے پائے۔"
پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہی ہم سے فرمایا: "چلیے ہاتھ دھو لیجیے، کھانا تیار ہے۔" حضرت فرماتے ہیں کہ انہیں اس بات پر بڑی حیرت ہوئی کہ اتنے کم وقت میں اتنا بہتر انتظام کیسے ہو گیا۔
حضرت نے فرمایا کہ سید کمیل اشرف صاحب کو جامعہ اشرفیہ اور علمائے اشرفیہ سے بڑی محبت تھی۔