Minara Masjid Minara Masjid

Maulana Mazhar Husain Aleemi

32 Mazameen

Biography

Maulana Mazhar Husain Alimi

(Islamic Scholar, Author and Editor)

Maulana Mazhar Husain Alimi was born in the village of Hari Jot, located in Siddharth Nagar district of Uttar Pradesh. According to an estimate, his date of birth is 26 January 1981.

Early Education

He received his early education in the village maktab under the guidance of Maulana Fayyaz Ahmad Misbahi and other teachers. Later, in 1995, in accordance with the wish of his respected father Rafaqat Ali (late), he enrolled in Darul Uloom Alimiya Jamda Shahi, Basti, in the first class.

At that time, Shaykh al-Qur’an Allama Abdullah Khan Azeezī (may Allah have mercy on him) was serving there with distinction as the head teacher.

Religious Studies

Maulana completed his studies from the first class up to the ‘Alimiyyat (sixth level) at Darul Uloom Alimiya Jamda Shahi.

He then finalized the Dars-e-Nizami curriculum at Sunni Darul Uloom Muhammadiya, Mumbai, graduating from there in 2002.

Teachers

Among his distinguished teachers are:

  • Ashraf al-Ulama Allama al-Haj Sayyid Hamid Ashraf al-Ashrafi al-Jilani
    (Founder of Darul Uloom Muhammadiya, Mumbai)
  • Mufassir-e-Qur’an Allama Zaheeruddin Khan
  • Maulana Farogh Ahmad A‘zami Misbahi
  • Allama Qamar Alam Qadri Ashrafi
  • And other scholars of notable repute.

Literary and Scholarly Contributions

Maulana also possesses a deep inclination toward scholarship and writing. For nearly fifteen years, he has been serving as the editor of the monthly magazine “Sunni Dawat-e-Islami.”

His intellectual contributions extend across authorship, compilation, translation, and editorial work.

Selected Publications

Some of his notable publications include:

  • Mi‘raj-e-Habib ﷺ
  • Momin ki Pehchan (The Identity of a Believer)
  • Barakat-e-Sunnat-e-Rasul (Blessings of the Prophetic Sunnah)
  • Mawa‘iz-e-Nooriya
  • Urdu Zaban ka Noori Qa‘ida
  • Ta’assurat-e-Qamar
  • Khutbat-e-Shaykh al-Hind
  • Ashraf al-Mazaameen, among others.

تعارف (Urdu)

مولانا مظہر حسین علیمی

(عالمِ دین، مصنف اور مدیر)

مولانا مظہر حسین علیمی اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے ایک گاؤں ہری جوت میں پیدا ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق آپ کی تاریخِ پیدائش 26 جنوری 1981 ہے۔

ابتدائی تعلیم

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مکتب میں مولانا فیاض احمد مصباحی اور دیگر اساتذہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں اپنے والد گرامی جناب رفاقت علی مرحوم کی خواہش پر 1995ء میں دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی میں جماعتِ اولیٰ میں داخلہ لیا۔ اس وقت وہاں شیخ القرآن حضرت علامہ عبداللہ خاں عزیزی علیہ الرحمہ صدرالمدرسین کے باوقار عہدے پر فائز تھے۔

دینی تعلیم

مولانا موصوف نے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی میں جماعتِ اولیٰ سے درجۂ عالمیت (سادسہ) تک تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد سنّی دارالعلوم محمدیہ، ممبئی میں درسِ نظامی کی تکمیل کی اور 2002ء میں وہیں سے فارغ التحصیل ہوئے۔

اساتذۂ کرام

آپ کے اساتذۂ کرام میں کئی جلیل القدر علماء شامل ہیں، جن میں نمایاں نام یہ ہیں:

  • اشرف العلماء حضرت علامہ الحاج سید حامد اشرف الاشرفی الجیلانی
    (بانی دارالعلوم محمدیہ، ممبئی)
  • مفسرِ قرآن حضرت علامہ ظہیر الدین خان صاحب
  • حضرت مولانا فروغ احمد اعظمی مصباحی
  • حضرت علامہ قمر عالم قادری اشرفی
    وغیرہ۔

علمی و ادبی خدمات

مولانا مظہر حسین علیمی کو تحریر و تصنیف سے خاص دل چسپی ہے۔ تقریباً پندرہ برس سے وہ ماہنامہ سنی دعوتِ اسلامی کی ادارت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

تصنیف، تالیف، ترجمہ اور ترتیب کے مختلف میدانوں میں ان کی علمی خدمات نمایاں ہیں۔

تصانیف

ان کی چند معروف کتب درج ذیل ہیں:

  1. معراجِ حبیب ﷺ
  2. مومن کی پہچان
  3. برکاتِ سنتِ رسول ﷺ
  4. مواعظ نوریہ
  5. اردو زبان کا نوری قاعدہ
  6. تاثراتِ قمر
  7. خطباتِ شیخ الہند
  8. اشرف المضامین

یہ علمی و ادبی خدمات مولانا کی علمی بصیرت، دعوتی فکر اور دینی وابستگی کی روشن مثال ہیں۔

Mazameen (Articles)

32 publications